حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر۔انتظامیہ نےآٹھویں محرم الحرام کے جلوس عزا کے پیش نظر لال چوک علاقہ کو مکمل سیل کردیا تھا ۔علاقہ کے تمام اندرونی و بیرونی راستوں کو سیل کردیا تھا ۔سخت ترین بندشوں کےباوجود ماتمی دستےاحتیاطی تدابیر کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بٹہ مالو،ڈلگیٹ اور لالچوک میں نمودار ہوئے جنہوں نے فلک شگاف نعروں کے ساتھ جلوس عزا نکالنے کی کوشش کی ۔تاہم ان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پولیس اور فورسزکی جمیعت نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔جس کے نتیجے میں متعدد عزادار زخمی ہوئے جبکہ درجنوں عزاداروں کو گرفتار کرکے شہر کے مختلف تھانوں میں بند کردیا گیا۔شہر سرینگر کے آبی گزر لال چوک سے عزاداروں کا ایک دستہ لبیک یاحسین کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ نمودار ہوا جنہوں نے گھنٹہ گھر لالچوک کی جانب پیشقدمی کی کوشش کی لیکن پولیس کی بھاری نفری نے لاٹھی چارج کرکے ان کا راستہ روکا۔عزاداروں نے مزاحمت کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب عزاداروں کو پولیس نے حراست میں لیا ۔سرینگر کہ جہانگیر چوک میں بھی عزاداروں نے جلوس نکالنے کی بھر پور کوشش کی جس دوران پولیس نے عزاداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد عزاداروں کو گرفتار کیا اس دوران کئی عزادار زخمی بھی ہوئے۔ڈلگیٹ سمیت شہر کے دیگر مقامات پر بھی دن بھر عزاداروں کے دستے نمودار ہوئے لیکن پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے لاٹھی چارج اور انسو گیس کا استعمال کرکے انہیں جلوس نکالنے سے روکا ۔واضع رہے پچھلے تیس سالوں سے سرینگر کے دو اہم آٹھویں اور دسویں محرم کے جلوسوں پر سرکار کی پابندی عاید ہے لیکن عزادار ہر سال ان دو بڑے جلوسوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں یاد رہے بڈگام کے پاٹواو اور زوری گنڈ علاقوں میں پانچ اور سات محرم کوفورسز نے عزاداری کے جلوسوں پر طاقت کا استعمال کیا جس دوران درجنوں عزادار زخمی ہوئے اس سے قبل سرینگر کے مضافاتی علاقہ گنڈ حسی بٹ میں عزاداروں کے ایک دستہ نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے جس کے بعد چھاپوں کے دوران انہیں گرفتار کیا گیا ۔مذکورہ نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا۔
حوزہ/پولیس کی بھاری نفری نے لاٹھی چارج کرکے ان کا راستہ روکا۔عزاداروں نے مزاحمت کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب عزاداروں کو پولیس نے حراست میں لیا۔
-
محرم میں والدین اپنے بچوں کی پیشانی پر باندھتے ہیں شہدائے کربلا کے ناموں کی پٹیاں ، جانیئے کیوں
حوزہ/ نواسہ رسول حضرت امام حسین(ع) کے فرزند اور میدان کربلا کے کمسن شہید علی اصغر(ع) کی شہادت کی مناسبت سے شیر خوار اور نونہال بچے خصوصی ماتمی لباس اور…
-
عزاداروں پر فورسز کی لاٹھی چارج بدترین فعل ہے، لیاقت منظور موسوی
حوزہ/ کشمیر میں جمہوریت، مذہبی آزادی کا راگ الاپا،سب مزاق ثابت ہوا یہاں جمہوریت مذہبی آزادی کا کسی بھی جگہ کوئی نام و نشان ہی نہیں ہے۔
-
محرم ظالم کے خلاف قیام اور مظلوم کا ساتھ دینے کا درس دیتا ہے،علماء پاکستان
حوزہ/علمائے کرام کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے عقائد کو نشانہ بنانے کا مقصد اسلام دشمن قوتوں کو تقویت پہنجانا ہے۔
-
عالمی اردو کانفرنس کا مرکزی وزیر تعلیم کے ہاتھوں افتتاح
حوزہ/مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل وزیر رمیش پوکھریال نشنک نے ڈیجیٹل انداز میں کانفرنس کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں اردو ادب کے فروغ اور مصنفین…
-
پابندیوں کے باوجود کشمیر میں یوم عاشورہ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا/سرینگر میں عزاداری کے جلوس پر پولیس کا دھاوا، متعدد زخمی
حوزہ/متعدد عزاداروں کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں واضع رہے یوم تاسوعا کے موقع پر بھی بڈگام ضلع کے بمنہ علاقے میں پولیس نے آنسو گیس اور پیلٹ گن کا استعمال…
-
کشمیر میں نہتے عزاداروں پر فوج اور پلیس کا بے تہاشا تشدد
حوزہ/ آج آٹھویں محرم 1443 کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں نہتے عزاداروں پر ہندوستان کی فوج اور پلیس کا بے تہاشا تشدد۔
-
عراقی وزیر اعظم کی ہادی العامری اور شیعہ شخصیات سے ملاقات
حوزہ / عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی الفتح پارٹی کے رہنما ہادی العامری کے گھر شیعہ شخصیات سے ملاقات کی۔
-
کشمیر میں عزاداروں پر حملہ، 40 زخمی، 200 سے زائد گرفتار
حوزہ/ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس اہلکاروں نے عزاداروں پر حملہ کر دیا جس میں کم از کم 40 عزاداران سید الشہداء زخمی ہوگئے۔
-
محرم ظلم اور طاغوت کے خلاف قیام کا مہینہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ عشرہ محرم کی مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نےکہا کہ عزاداری کسی مکتب فکر یا مسلک کے خلاف نہیں بلکہ امام حسین عالی مقام…
-
محرم عالمی پیغام ہے اور اسے روکا نہیں جاسکتا، سید کرار ہاشمی
مومنین ہیلتھ پروٹوکول پر عمل کریں اور شہادت امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو آگے بڑھائیں۔
-
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی:
اسلام آباد پولیس کی عزاداروں پر شیلنگ، تشدد اور مقدمہ بلاجواز ہے
حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: اسلام آباد پولیس کی عزاداروں پر شیلنگ، تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ۔ 60 سے 70 افراد جو جلوس میں…
-
کشمیر بر صغیر کا فلسطین ہے، مولانا سید ابوالقاسم رضوی
حوزہ/ کشمیر و کشمیریوں کے حقوق کی پامالی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کے حل کے لئے عالمی اداروں کو متحرک ہو نے کی ضرورت ہے ۷۳ سالوں سے انسانی حقوق پامال ہو…
-
تصویر/ سرینگر کشمیر میں "کربلا کانفرنس" کا انعقاد
حوزہ/ سرینگر کشمیر میں حسب سابق امسال بھی مطہری فکری و ثقافتی مرکز نے احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کے وضع کردہ رہنما خطوط کو مدنظر رکھتے ہوئے کربلا کانفرنس…
-
مشہد مقدس، طلاب کی جانب سے کشمیری مظلوموں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین سے خطاب میں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کشمیری مسلمانوں پر حکومت ہندوستان کے مظالم جہاں انسانیت سوز ہیں وہیں عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں، ایک…
-
ہند و پاک میں 9 محرم الحرام کی مجالس عزا کا سلسلہ جاری
حوزہ/ پاکستان اور ہندوستان میں 9 محرم الحرام کی مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں 9 محرم الحرام کے موقع پر انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سیکورٹی…
-
پاکستان میں چہلم امام حسینؑ پر اربعین واک (مشی) کرنا جرم بن گیا، بڑی تعداد میں ایف آئی آر و مقدمات درج
حوزہ/ ملک بھرمیں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر شیعہ سنی مسلمانوں کی تاریخی شرکت نے یزیدیوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور اب اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر کے عزاداران…
آپ کا تبصرہ