منگل 17 اگست 2021 - 22:25
عزاداروں پر فورسز کی لاٹھی چارج بدترین فعل ہے، لیاقت منظور موسوی

حوزہ/ کشمیر میں جمہوریت، مذہبی آزادی کا راگ الاپا،سب مزاق ثابت ہوا یہاں جمہوریت مذہبی آزادی کا کسی بھی جگہ کوئی نام و نشان ہی نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ اور شہداء کربلا کی یاد میں توریخی اور قدیم جلوس پر فورسز کی طرف سےکی جانے والی لاٹھی چارج پر عروۃ الوثقٰٰی ویلفیر ٹرسٹ جموں و کشمیر کے چیرمین سید لیاقت منظور موسوی نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ کے حاشیہ میں کہا ہے کہ کربلا میں امام حسینؑ نے جو اپنے باوفا ساتھیوں اور اہل خانہ سمیت جو قربانی دی وہ تاروز قیامت اقدارِ انسانیت کےلئے مشعلِ رہ ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کئی کہ بھارتی جنتا پارٹی جو میڈیا پر بلند بانگ دعوے کررہےہیں کہ کشمیر میں مزہبی آزادی ہے اس مزہبی آزادی کا کئی جگہ نام و نشان ہی نہیں ہے۔

لیاقت منظور موسوی نے کہا کہ کشمیر میں جمہوریت، مذہبی آزادی کا راگ الاپا،سب مزاق ثابت ہوا یہاں جمہوریت مذہبی آزادی کا کسی بھی جگہ کوئی نام و نشان ہی نہیں ہے۔

انہوں نے عزاداروں کے ساتھ ساتھ صحافیوں پر ہوئی لاٹھی چارج کو انسانی حقوق کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافت جمہوریت کا چھوتھا ستون ہے اور پھر صحافیوں پر بھی لاٹھی چار کرنا کیسی جمہوریت ہے۔انہوں نے فورسز کی طرف سے گرفتار کئے گئے عزاداروں کی جلد سے جلد رہائی کی بھی مانگ کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .