۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
کشمیر عزاداری

حوزہ/پولیس کی بھاری نفری نے لاٹھی چارج کرکے ان کا راستہ روکا۔عزاداروں نے مزاحمت کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب عزاداروں کو پولیس نے حراست میں لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر۔انتظامیہ نےآٹھویں محرم الحرام کے جلوس عزا کے پیش نظر لال چوک علاقہ کو مکمل سیل کردیا تھا ۔علاقہ کے تمام اندرونی و بیرونی راستوں کو سیل کردیا تھا ۔سخت ترین بندشوں کےباوجود ماتمی دستےاحتیاطی تدابیر کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بٹہ مالو،ڈلگیٹ اور لالچوک میں نمودار ہوئے جنہوں نے فلک شگاف نعروں کے ساتھ جلوس عزا نکالنے کی کوشش کی ۔تاہم ان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پولیس اور فورسزکی جمیعت نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا ۔جس کے نتیجے میں متعدد عزادار زخمی ہوئے جبکہ درجنوں عزاداروں کو گرفتار کرکے شہر کے مختلف تھانوں میں بند کردیا گیا۔شہر سرینگر کے آبی گزر لال چوک سے عزاداروں کا ایک دستہ لبیک یاحسین کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ نمودار ہوا جنہوں نے گھنٹہ گھر لالچوک کی جانب پیشقدمی کی کوشش کی لیکن پولیس کی بھاری نفری نے لاٹھی چارج کرکے ان کا راستہ روکا۔عزاداروں نے مزاحمت کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب عزاداروں کو پولیس نے حراست میں لیا ۔سرینگر کہ جہانگیر چوک میں بھی عزاداروں نے جلوس نکالنے کی بھر پور کوشش کی جس دوران پولیس نے عزاداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد عزاداروں کو گرفتار کیا اس دوران کئی عزادار زخمی بھی ہوئے۔ڈلگیٹ سمیت شہر کے دیگر مقامات پر بھی دن بھر عزاداروں کے دستے نمودار ہوئے لیکن پولیس اور فورسز کی بھاری نفری نے لاٹھی چارج اور انسو گیس کا استعمال کرکے انہیں جلوس نکالنے سے روکا ۔واضع رہے پچھلے تیس سالوں سے سرینگر کے دو اہم آٹھویں اور دسویں محرم کے جلوسوں پر سرکار کی پابندی عاید ہے لیکن عزادار ہر سال ان دو بڑے جلوسوں کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں یاد رہے بڈگام کے پاٹواو اور زوری گنڈ علاقوں میں پانچ اور سات محرم کوفورسز نے عزاداری کے جلوسوں پر طاقت کا استعمال کیا جس دوران درجنوں عزادار زخمی ہوئے اس سے قبل سرینگر کے مضافاتی علاقہ گنڈ حسی بٹ میں عزاداروں کے ایک دستہ نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے جس کے بعد چھاپوں کے دوران انہیں گرفتار کیا گیا ۔مذکورہ نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .