۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سید ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ کشمیر و کشمیریوں کے حقوق کی پامالی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کے حل کے لئے عالمی اداروں کو متحرک ہو نے کی ضرورت ہے ۷۳ سالوں سے انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں اور دنیا ہے کہ تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،میلبورن آسٹریلیا کے امام جمعہ والجماعت حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے کہا کہ کشمیر بر صغیر کا فلسطین ہے کشمیر و کشمیریوں کے حقوق کی پامالی ایک عالمی مسئلہ ہے اور اس کے حل کے لئے عالمی اداروں کو متحرک ہو نے کی ضرورت ہے ۷۳ سالوں سے انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں اور دنیا ہے کہ تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

کشمیر اور فلسطین کی مظلومیت کا آغاز ساتھ ساتھ ہوا ہے کشمیر پر قبضہ ۱۹۴۷ میں کیا گیا اور فلسطین پر ۱۹۴۸ میں اور دونوں پر مظالم کی روش ، طریقہ اور حکمت عملی بھی ایک ہی جیسی رہی ہے بلکہ دونوں پر ظلم کے لئے پلان اور منصوبے بنانے والے ممالک اور ادارے ایک ہی ہیں اور اپنے توسیع پسندانہ ناپاک عزائم کو پورا کرنے کے لئے اسرائیل اور ہندوستان کی حکومتیں ایک دوسرے کی مسلسل مدد کر رہی ہیں مقام تاسف ہے کہ دشمن کی صفوں میں اتحاد ہے شانے سے شانہ ملا کر ظالم اسلام اور مسلمانوں کے خاتمے کے در پے ہیں اور عالم اسلام نہ کل متحد تھا نہ آج متحد ہے بلکہ اب تو دشمنوں سے تعلقات بحال کئے جار ہے ہیں اور اپنے ذاتی و علاقائی منافع کے حصول کے لئے ملی و قومی مفاد قربان کئے جار ہے ہیں سودے بازیاں ہو رہی ہیں قیمتیں لگ رہی ہیں لوگ بک رہے ہیں مظلوموں کے حق میں کوئی آواز بلند کر نے والا نہیں ہے۔

۵ اگست ۲۰۱۹ سے کشمیر میں لاک ڈاؤن ہے لیکن امت خاموش ہے بے گناہ قتل ہو رہے ہیں مگر امت خاموش ہے انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں مگر انسانی حقوق کے چمپئینز اندھے گونگے اور بہرے بنے بیٹھے ہیں واقعہ کربلا کا پیغام ہی یہی ہے ظلم کے خلاف قیام مظلوموں کی حمایت 
پچھلے چند سالوں سے کشمیر میں محرم کے پر امن جلوس پر ظالم فوجی حملے کر رہے ہیں عزا کے جلوس پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں عزاداروں کو قتل کیا جا رہا ہے زخمی کیا جا رہا ہے بےگناہوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔

اس سال پھر مودی حکومت نے عزاداروں پر حملہ کیا اور انھیں گرفتار کیا گیا ہے ہم اسکی مذمت کرتے ہیں گرفتار لوگوں کی فوری رہائی کا مطالبہ زخمیوں کے بہترین علاج کی ڈیمانڈ کرتے ہیں خاطی افسران کے خلاف فوری اور سخت ترین کار وائی کا مطالبہ کر تے ہیں کشمیرمیں لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .