۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مولانا ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا: مغرب کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ فلسطین میں پچھلے ۷۴ سالوں سے ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں اور اگر کسی ملک پر پابندی لگنی چاہئے وہ اسرائیل ہے جو عالمی دہشت گردی کا ذمہ دار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی مرکزی امام بارگاہ محمدی ویلفیئر ایسوسی ایشن میں جمعة الوداع کے موقع پر حجة الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوالقاسم رضوي امام جمعہ ميلبورن و صدر شيعه علماء كًونسل آف آسٹریلیا نے فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا اور مغرب کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ فلسطین میں پچھلے ۷۴ سالوں سے ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں اور اگر کسی ملک پر پابندی لگنی چاہئے وہ اسرائیل ہے جو عالمی دہشت گردی کا ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جب کہ ساری دنیا میں لوگ قدس کہ آزادی کی تحریک چلا رہے ہیں وہیں مسلم ریاستیں غاصب اسرائیل کو ریاست کا درجہ دے رہی ہیں خدا امام خمینی کے درجات بلند کرے جنھوں نے فلسطین کی آزادی کی عالمی تحریک کی بنیاد رکھی آقای خامنئی کی بات ان شاء اللہ جلد صحیح ثابت ہوگی ہم سب ان شاء اللہ بیت المقدس میں نماز ادا کریں گے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .