۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
قدس ریلی ایم ڈبلیو ایم ملتان

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے یوم القدس کی مناسبت سے شبِ جمعہ 26 رمضان المبارک کو مشعل بردار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے یوم القدس کی مناسبت سے شبِ جمعہ 26 رمضان المبارک کو مشعل بردار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ وسیم عباس معصومی، سلیم عباس صدیقی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل انجینئر سخاوت علی، سید ندیم کاظمی، ڈویثرنل صدر آئی-ایس-او ملتان برادر ڈاکٹر جوہر عباس، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ہادی حسین قمی، برادر غلام حسنین انصاری، مرزا وجاہت علی، تیمور علی، سید ثقلین نقوی ، فخر نسیم صدیقی، غلام رضا سیال نے کی ۔

مظاہرین نے اس موقع پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور بیت اللہ و فسطین اور فلسطینی مسلمان کی حمایت میں نعرے بازی کی۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ "قدس" ہمارا ہے۔ انشااللہ جلد ہم سب شیعہ سُنی بھائی مل کر ایک ساتھ قبلہ اول میں نماز پڑھیں گے اور ہم صہیونی غرور کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ وسیم عباس معصومی کا کہنا تھا کہ ہم حیدر کرار علیہ السلام کے شیعہ، ہم علی علیہ السلام کے بیٹے ہیں، ہم امیرالمومنین علیہ السلام کے غلام صہیونیت کو اپنے پیروں تلے کچل کے دم لیں گے۔

یاد رہے یوم القدس حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ کے حکم کے مطابق پاکستان سمیت پوری دنیا میں مکمل عقیدت، احترام و مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین ملتان کی جانب سے مشعل بردار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں عوام کی کیثر تعداد کے علاوہ برادر شہر یار، برادر سید تصور کاظمی، برادر ارتضی نقوی ، برادر جواد رضا جعفری و دیگر نے شرکت کی۔

ایم ڈبلیو ایم ملتان کی جانب سے یوم القدس کی مناسبت سے مشعل بردار ریلی کا اہتمام

ایم ڈبلیو ایم ملتان کی جانب سے یوم القدس کی مناسبت سے مشعل بردار ریلی کا اہتمام

تبصرہ ارسال

You are replying to: .