۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
عالمی یوم قدس

حوزہ/ ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو سیبار ضلع ایودھیا میں نماز جمعہ مولانا سید افضال حیدر کی امامت میں فرزندان توحید نے انجام دی اور یوم قدس کے موقع پر اپنی تقریر میں بیان کیا انقلاب اسلامی کے بانی امام خمینی نے الوداع جمعہ کو قدس کی آزادی سے مخصوص قرار دیا ۔یوم القدس یعنی تمام مظلومین عالم کی بالعموم اور فلسطینی مظلوموں کی بالخصوص حمایت کا دن۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سیبار(ایودھیا/ روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس میں روحانی اور جسمانی دونوں فائدے موجود ہیں۔خدا وند عالم نے اس کے فوائد سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۱۸۳ میں بیان فرمائے ہیں۔اسی طرح نبی اسلام نے اس کے جسمانی فائدے بیان کئے کہ روزہ رکھو تا کہ صحتمند رہو۔

ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو سیبار ضلع ایودھیا میں نماز جمعہ مولانا سید افضال حیدر کی امامت میں فرزندان توحید نے انجام دی اور یوم قدس کے موقع پر اپنی تقریر میں بیان کیا انقلاب اسلامی کے بانی امام خمینی نے الوداع جمعہ کو قدس کی آزادی سے مخصوص قرار دیا ۔یوم القدس یعنی تمام مظلومین عالم کی بالعموم اور فلسطینی مظلوموں کی بالخصوص حمایت کا دن۔

مولانا نے یوم قدس کے موقع پر احتجاجی جلسہ میں خطاب کے دوران اضافہ کیا کہ آج کا دن ظالموں سے اظہار بیزاری کا دن ہے۔آج اسلام کی بلندی کا بھرپور احساس کادن ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .