۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ / علامہ حسن ظفرنقوی نے کہا: وہ دن دور نہیں جب ساری دنیا کے مسلمان مل کر بیت المقدس کو امریکہ اور اسرائیل کے چنگل سے آزاد کرا لیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، العارف ہاوس کراچی میں روز قدس کی مناسبت سے منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا: جمعۃ الوداع یوم قدس کے عنوان سے منانا اس بات کا اعلان ہے کہ مسلمان کسی بھی حالت میں اپنے قبلہ اول اور فلسطین سے دستبردار ہونے والے نہیں۔

انہوں نے کہا: آج عالمی استکباری طاقتوں نے اپنے گماشتوں کے ذریعہ سارے عالم اسلام کو اپنی سازشوں کے چنگل میں جکڑ رکھا ہے لیکن مسلمان عوام بیدار ہیں اور اپنے دشمنوں کو پہچانتی ہے۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا: وہ دن دور نہیں جب ساری دنیا کے مسلمان مل کر بیت المقدس کو امریکہ اور اسرائیل کے چنگل سے آزاد کرا لیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .