حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کا امام بارگاہ شہداء کربلا میں عشرہ محرم الحرام کی تیسری مجلس عزا سے خطاب کرتے ہو ئے کہنا تھا کوئی خشک و تر ایسا نہیں جس کا بیان کتاب الہی میں موجود نہ ہو دراصل قرآن کریم ہی تمام علوم کا سرچشمہ ہے اور اہل بیت اس کے مفسر ہیں امیرالمومنین علی ابن ابیطالب نے فرمایا کہ قرآن مجید کی ہم نشینی اختیار کرنے والا کبھی گمراہ نہیں ہوتااسی طرح اہل بیت کی محبت اللہ اور اس کے رسول سے دور نہیں ہونے دیتی۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے خطاب کے دوران بارش کے نتیجے میں شہر کی زبوں حالی کا بھی ذکر کیا خاص طور پر محرم کے دوران مسلسل لوڈ شیڈنگ کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرے ورنہ عزادار احتجاج پر مجبور ہونگے۔