۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ میدان کربلا میں انصار حسینی کی مختصر سی تعداد نے فرزند رسول اور خاندان رسول کے افراد کے دفاع میں شجاعت کا ایسا تاریخی باب رقم کیا کہ رہتی دنیا تک اس کی مثال نہیں مل سکے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/امام بارگاہ شہدا کربلا انچولی میں عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ میدان کربلا میں انصار حسینی کی مختصر سی تعداد نے فرزند رسول اور خاندان رسول کے افراد کے دفاع میں شجاعت کا ایسا تاریخی باب رقم کیا کہ رہتی دنیا تک اس کی مثال نہیں مل سکے گی۔

انہوں نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ جناب سید الشہدا اور ان کے انصار واقعہ کربلا کے بعد صبر و استقامت کا استعارہ بن گئے۔ دوران مجلس علامہ حسن ظفر نقوی نے شہری اور صوبائی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر بد انتظامی کی یہی صورتحال رہی اور خاص طور لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی گئی تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .