۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ امام حسین علیہ السلام نے درس دیا کہ ظلم اور جبر کے مقابلے میں سر نہ جھکانا ہی معرکہ کربلا کی روح ہے آج بھی سامراجی طاقتوں کو شکست دینے کے لئے عزم حسینی اور جزبہ انصار حسینی کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ بوتراب امام بارگاہ عزیز آباد میں محرم الحرام کی دوسری مجلس سے خطاب کرتے ہوے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کربلا والوں نے مختصر تعداد میں ہونے کے باوجود یزیدیت کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول نے دین کو تحریفات سے بچانے کے لئے کربلا کے میدان میں دین کے شجر کی آبیاری اپنے پاک خون سے کی امام حسین علیہ السلام نے درس دیا کہ ظلم اور جبر کے مقابلے میں سر نہ جھکانا ہی معرکہ کربلا کی روح ہے آج بھی سامراجی طاقتوں کو شکست دینے کے لئے عزم حسینی اور جزبہ انصار حسینی کی ضرورت ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .