۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ حسن ظفر نقوی

حوزہ/ کربلا میں جناب سید الشہدا اور ان کے رفقا کی قربانی نے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حق و صداقت کے پرچم کو سربلند کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ علامہ حسن ظفر نقوی نے امام بارگاہ بو تراب عزیز آباد میں محرم الحرام کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ کربلا میں جناب سید الشہدا اور ان کے رفقا کی قربانی نے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حق و صداقت کے پرچم کو سربلند کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کی راہ میں کربلا والوں کی قربانیاں تاریخ بشریت کا ایک سنہرا باب ہے انصار حسینی نے کربلا میں ایثار وفا کا ایک ایسا باب رقم کردیا جس کی مثال نہیں ملتی۔

مزید کہا کہ کربلا دنیا بھر کے مظلوموں کو حوصلہ عطا کرتی ہے کربلا عالم اسلام کے اختلاف نہیں بلکہ اتحاد وحدت کا مرکز ہے اور اسلام کے دفاع کا سب سے بڑا مورچہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .