۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ تاریخ اسلام میں علی علیہ السلام کی عدالت اور تقوی الہی نمایا ہے۔عدل علی علیہ السلام نے دشمنان اسلام کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نابود کیا، ہر دور کے یزدی فکر عناصر نے کردار علی اور سیرت علی پر نقطہ چینی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی مگر وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لے نابود نامراد ہوئے و حق اور سچ کی کی فتح ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام علی علیہ السلام ظلم و جبر کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے پوری زندگی جدوجہد کرتے رہے، ابن ملجم نے ایک فرد کو شہید نہیں کیا بلکہ ایک فکر اور نظریے،کردار،نظام کو شہید کیا ہے۔امام علی علیہ السلام کے عادلانہ نظام سے موجودہ دور کے حکمران استفادہ کر کے نظام میں بہتری لا سکتے ہیں۔امام المتقین کے دور خلافت میں کوئی شخص اپنے حقوق سے محروم نہیں رہا۔اس کا بات کا اظہار امام جمعہ ملبرون حجۃ الاسلام علامہ اشفاق وحیدی جو کہ ان دنوں آسٹریلیا کے مختلف سٹیٹ میں اپنے تبلیغی دورے پر ہیں برزبین کے بعد آسٹریلیا کے کیپیٹل سٹی کانبرا میں شب شہادت مولا امیر المومنین پر امام حسن سنٹر میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا جن مشکلات کا شکار ہے وہ صرف اور صرف حضرت علی علیہ السلام کی سیرت اور نظام سے استفادہ نہ کرنے کی وجہ سے ہے۔ حضرت علی علیہ السلام تو ہر دور میں محروموں و مظلوموں اور یتیموں کا سہارا بن کر رہے،امام علی علیہ السلام کا تعلیم کردہ نظام کو ہر طبقے میں اجاگر کرنے سے ہی معاشرے کو ہم برائیوں سے نکال سکتے ہیں۔دین الہی اور اسلام کی ترویج کے لیے امام عالی مقام نے اپنی پوری اولاد کو قربان کرکے دین اور اسلام کی عظمت کو بلند کیا اور رہتی دنیا تک پیغام دیا کہ اللہ کی دین اور اسلام کی حفاظت کے لے سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ تاریخ اسلام میں علی علیہ السلام کی عدالت اور تقوی الہی نمایا ہے۔عدل علی علیہ السلام نے دشمنان اسلام کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نابود کیا۔ ہر دور کے یزدی فکر عناصر نے کردار علی اور سیرت علی پر نقطہ چینی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی مگر وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لے نابود نامراد ہوئے و حق اور سچ کی کی فتح ہوئی۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ آج ہر نسل ہر طبقے کے لیے سیرت علی بہترین راہ ہدایت ہے اگر عالم اسلام دشمنان اسلام پر فتح اور کامیابی چاہتے ہیں تو سیاست علی علیہ السلام کو اپنی حکومتی پالیسیوں کا حصہ بنانا پڑے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .