شہادت امام علی (ع)
-
شہادت امام علی (ع) کے موقع پر 47 لاکھ زائرین نجف اشرف پہنچے
حوزہ/ شہادت امام علی علیہ السلام کے موقع پر حرم امام علی علیہ السلام میں 47 ہزار زائرین نے حاضری دی۔
-
شہادت امام علی (ع) کے موقع پر آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کی قیادت میں جلوس عزا برامد ہوگا
حوزہ/ حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کی شہادت کے یوم شہادت پر ماتمی جلوس حضرت آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کے گھر سے برامد ہوگا اور حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا پر اختتام پذیر ہوگا۔
-
لکھنؤ میں عین الحیات ٹرسٹ کے زیر اہتمام حضرت علی (ع) کے سوگ میں مجلس
حوزہ/ عین الحیات ٹرسٹ نے چھوٹا امام باڑہ حسین آباد میں شہادت امام حضرت علی (ع) کے سوگ میں مجلس کا انعقاد کیا جس کو مولانا علی عباس خان صاحب نے خطاب کیا ۔
-
ماہ احساس و طاعت،
بیدار ذات کا نام، مولا علی علیہ السلام
حوزہ/ ذہن انسانی کی گردش میں یہ سوال ابھرتا ہیکہ اس قاتل کو نماز کے لیے کیوں جگایا اسکی نماز کا تو ویسے بھی کوئی فایدہ نہیں ہے۔ تو اس کا راز سربستہ روش ادراک میں یوں سماتا ہیکہ علی علیہ السلام اس ذات گرامی اور امام عالی وقار کا نام ہے جو اپنی حکومت میں کسی فاسق و فاجر و قاتل کو بھی نماز صبح کے وقت سوتا ہوا نہیں دیکھ سکتا تو لمحہ فکریہ اہل مودت کے لیے جنھوں نے شمع محبت کو قلب ویراں میں روشن کیا پھر بھی سفر معراج نماز سے غافل ہیں یہ کیسے زیب دیگا۔
-
محمدی سینٹر سڈنی آسٹریلیا میں شہادت مولائے کائنات (ع) کی مجالس
حوزہ/مولانا سيد ابو القاسم رضوی نے محمدی سینٹر سڈنی آسٹریلیا میں شہادت مولائے کائنات (ع) کی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: وکیل بدلا جا سکتا ہے ولی نہیں، علی ولی ہیں، علی چاہتے ہیں معاشرے سے جہالت اور فقر و فاقہ دونوں کا خاتمہ ہو۔
-
زہد و تقویٰ، و عرفان، شجاعت و سخاوت کے پیکر کا نام علیؑ ہے: مولانا سید جاوید حیدر زیدی
حوزہ/مولانا سید جاوید حیدر زیدی نے کہا کہ علیؑ زہد و تقویٰ، و عرفان، شجاعت و سخاوت، کشف و کرامات کے پیکر تھے۔
-
شہادت امام علیؑ پر انجمن شرعی کے زیر اہتمام وادی بھر میں مجالس عزا:
امیرالمومنین حضرت امام علی ؑکی حکومت مثالی حکومت تھی، آغا حسن
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اگر عادلانہ نظام کی بات کرتے ہیں تو ہمارے سامنے حضرت علی ؑکی عادلانہ حکومت کے بے شمار نمونے موجود ہیں۔ امامت کے لئے منصوب ہونے کے باوجود آپ ؑنے حکمرانی عوام کے بے پناہ اصرار پر قبول فرمائی۔ عوام کا اصرار آپ ؑکی بے پناہ عوامی مقبولیت اور عوامی اعتماد کی دلیل ہے اور یہی جمہوریت کی اصل روح ہے۔
-
نجف اشرف میں طلاب مغربی بنگال کی جانب سے مختلف قرآنی پروگرام کا انعقاد
حوزہ/ حوزہ علمیہ نجف اشرف میں طلاب مغربی بنگال کی جانب سے اس سال ماہ مبارک رمضان میں قرآن مجید کے سلسلے میں مختلف پروگرام جیسےختم قرآن ، بچوں کے لئے قرآن کریم کی تعلیم، احکام و دینیات کے دروس اور محافل و مجالس کا انعقاد کیا گیا ۔
-
لاہور میں حضرت علی (ع) کی یاد میں نکلا جلوس
حوزہ/ اندرون موچی دروازہ مبارک حویلی سے برآمد ہونے والا جلوس مغرب کے وقت کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جلوس میں عزدار ماتم اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں جبکہ جلوس کے شرکاء کشمیری بازار میں سنہری مسجد کے باہر نماز ظہرین ادا کریں گے۔
-
یوم شہادت امیر المومنین علی ابن ابی طالب ؑ امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزاءکا انعقاد:
امیر المومنین حضرت علی (ع) کی وصیتیں ملت اسلامیہ کے لئے مشعل راہ ہیں، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر: امیر المومنین ؑایک طرف ضرب قاتل سے کراہ رہے تھے اور سر اقدس سے خون جاری تھا اور دوسری طرف اپنے فرزندان سے مخاطب ہو کر امت مسلمہ کو وہ بیش بہا پیغام پہنچارہے تھے جس کا ہر نکتہ ہمارے لئے ہدایت و نجات کا سرمایہ ہے۔
-
پاکستان بھر میں یوم علی کی مناسبت سے عزاداری کے اجتماعات جاری فضا سوگوار
حوزہ/ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی امیر المومنین علی ابن ابی طالب ؑ کی شہادت پر عزاداری کے اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔
-
ملعون ابن ملجم نے ایک فرد کو شہید نہیں بلکہ ایک فکر کو شہید کیا، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ تاریخ اسلام میں علی علیہ السلام کی عدالت اور تقوی الہی نمایا ہے۔عدل علی علیہ السلام نے دشمنان اسلام کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نابود کیا، ہر دور کے یزدی فکر عناصر نے کردار علی اور سیرت علی پر نقطہ چینی اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی مگر وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لے نابود نامراد ہوئے و حق اور سچ کی کی فتح ہوئی۔