۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
علامہ ناظر عباس تقوی

حوزہ/ جہاں جہاں محروم اور مظلوموں کی تحریک چل رہی ہے ان تمام محروموں اور مظلوموں کا پیشوا حسین ابن علی کی ذات ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین و خطیب علامہ ناظر عباس تقوی نے عشرہ محرم الحرام کی نویں مجلس عزا سے امام بارگاہ جعفریہ کمپلیکس اسٹیل ٹاؤن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین نے کربلا میں انسانیت کو یہ پیغام دیا کہ اگر انسان حق پر ہو تو اسے یہ نہیں دیکھنا چاہیے اس کی حمایت میں اکثریت ہے یا نہیں ہیں کثرت کو امام نے معیار نہیں بنایا بلکہ حق کو معیار بنایا اور آج امام حسین کا یہ پیغام پوری انسانیت کی رہنمائی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں محروم اور مظلوموں کی تحریک چل رہی ہے ان تمام محروموں اور مظلوموں کا پیشوا حسین ابن علی کی ذات ہے۔

مزید کہا کہ اگر کربلا نہ ہوتی تو شاید ظالم کے خلاف آواز حق بلند کرنا انسانیت کے بس میں نہ ہوتا حسین ابن علی مظلوموں کا سہارا محروموں کا سہارا اور ان کی طاقت ہے حسین ابن علی نے پوری دنیا میں انسانیت کو یہ پیغام دیا کہ اگر انسان راہ حق پر استقامت دکھائے تو خدا اسے کامیابی عطا کرتا ہے۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ آج اگر مسلمان ایمان کی طاقت پر اکٹھا ہو کر جمع ہو جائے اسلام کے پرچم تلے تو کفر کی کتنی بڑی طاقتیں کیوں نہ ہو خدا ان کو ذلیل و رسوا کرے گا اس کی سب سے بڑی مثال عالمی قوتوں نے فلسطین و کشمیر میں جو مظالم ڈھائے ان سارےمظالم کے باوجود نہ آج تک وہ فلسطینی اور کشمیری عوام کو جھکا نہیں سکے امام حسین نے دنیا میں بسنے والے تمام حریت پسندوں کو یہ پیغام دیا کہ ذلت کی زندگی سے عزت کے ساتھ مر جانا ہی کامیابی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .