۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ اسلام مظلوموں اور محروموں کے حقوق دلانے اور ظالموں سے برائت کا پیغام دیتا ہے اسلام کے ذریعے ہی دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزى رہنماء شيعہ علماء کونسل پاکستان حجتہ الاسلام والمسلمين علامہ اشفاق حسين وحيدى مقیم کانبرا آسٹریلیا نے بیں المذاہب و مسالک ہم آہنگی کے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مظلوموں اور محروموں کے حقوق دلانے اور ظالموں سے برائت کا پیغام دیتا ہے اسلام کے ذریعے ہی دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت  سے ادیان ہیں جو ہر دین کا احترام کرتے ہیں۔ ایک دوسرے کے مقدسات اور عقیدوں سے اپنے اپنے دین کی خشبو آنی چائیے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اور ان کے حواری لوگوں کے اندر نفرت انگیز سوچ کو پھیلا رہے ہیں جس کو تمام مسالک کے رہنماؤں کو ان کے سامنے مل کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی عوام مشکلات اور بے چینی کا شکار ہے جس کے ذمہ دار حکمران ہیں اگر حکمرانوں نے آزادانہ پالیسیاں مرتب نہ کی تو پوری دنیا کی عوام ظالم جابر حکمرانوں کے خلاف کھڑی ہو جائے گی کیونکہ آمریکہ اور اسرائیل جسے مفاد پرست حکمران عوام کی مشکلات اور بے چینی کا سبب بنتے آرہے ہیں۔ 

شيعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما نے کہا کہ آج پوری دنیا کی عوام امام خمینی رح جیسا لیڈر اور اسلامی اور جمہوری نظام کو تلاش کر رہی ہے۔ کیونکہ جو حقوق اور آزادی نظام اسلامی سے ملتی ہے کسی اور سسٹم سے نہیں ملتی اور وہ نظام فکر امام خمینی رح سے ہی معاشرے کو مل سکتی ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ تمام ادیان اور مذاہب و مسالک قتل و غارت اور شدت پسندی کی نفی کرتے ہیں۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .