۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ اس دور کا اگر طاغوت اور استعمار ڈرتا ہے تو وہ مکتب اہل بیت علیہم السلام سے کیونکہ یہی وہ شعور اور درس ہے جو کربلا سے ہی کربلائی اور حسینی کو ملا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کو اسرائیل کی نابودی کے لیے سخت سے سخت رویہ اپنانا چائیے، ایسے ممالک کے ساتھ بائکاٹ کرنا چائیے جو اسرائیل مکار کے ساتھ سفارتی تعلقات بڑھا کر مسلم اُمّہ کو بدنام کر رہے ہیں۔ امام خمینی رح کے فرمان کے مطابق اسرائیل امریکہ کی ناجائز اولاد ہے جسے ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ جن ممالک کے ساتھ اسرائیل اور امریکہ کے تعلقات ہیں وہاں پر ہی دہشت گردی اور قتل غارت میں اصافہ ہوا ہے کیونکہ دونوں کی پالیسی انسانیت کا قتل عام اور محروموں کے حقوق کے کو پامال کرنا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مسلمانوں کے اتحاد وحدت کو موجودہ حالات میں ناگزیر قرار دیا ہے آج وہ قوتیں اسلام کے خلاف اکٹھی ہوتی ہوئی نظر آتی ہیں اور عالم اسلام میں روز بروز تفریق میں آضافہ ہوتا نظر آرہا ہے ایسے عناصر کو بے نقاب کرنا ہو گا جو اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کو کمزور کر رہے ہیں۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام ادیان اور مکاتب میں سے صرف مکتب حسینی و اہل بیت علیہم السلام ہیں جو حقیقی اسلام کی تصویر کشی کرتے ہیں جو ہر دور میں محروموں اور مظلوموں اور انسانیت کے حقوق کے تحفظ کی رہنمائی کرتے ہیں۔ 

آخر میں کہا کہ اس دور کا اگر طاغوت اور استعمار ڈرتا ہے تو وہ مکتب اہل بیت علیہم السلام سے کیونکہ یہی وہ شعور اور درس ہے جو کربلا سے ہی کربلائی اور حسینی کو ملا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .