۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
اشفاق وحیدی

 حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: ملک عزیز پاکستان اور برادر ہمسایہ ملک ایران کو ایک دوسرے کو  اعتماد میں لے کر اور مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنی چائیے۔ دونوں برادر ممالک کو اس حساس موضوع پر ڈائیلاگ اور سمجھداری سے  کام لینا ہو گا۔ دہشت گردوں کا کسی ملک اور مذہب سے تعلق نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ممتاز مذہبی اور سیاسی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے دونوں برادر ہمسایہ اسلامی ملک کی موجودہ کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ملک عزیز پاکستان اور برادر ہمسایہ ملک ایران کو ایک دوسرے کو اعتماد میں لے کر اور مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنی چائیے۔ دونوں ہمسایہ ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں۔

انہوں نے کہا: پاکستان اور ایران کے قدیمی برادرانہ تعلقات ہیں جسے دشمن خراب کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کی اعلی قیادت کو مذاکرات کے ذریعہ کشیدگی کو دور کرنا چاہئے۔

علامہ اشفاق وحیدی مزید کہا: دہشتگردی سے اسلامی ممالک کو کافی نقصان ہوا ہے جس کی تمام ممالک بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .