حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، علامہ اشفاق وحیدی نے مسٹر تھامس سے ملاقات کے دوران مذہبی رواداری اور اخوت بھائی چارے، بین المذاہب و مسالک پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: عصر حاضر میں نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا چائیے اور معاشرے کی ترقی کے لیے اہم رول ادا کرنا چائیے تاکہ دور حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔
انہوں نے کہا: اتحاد و وحدت اخوت بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنا دینی اور مذہبی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: جنگ مسائل کا حل نہیں ہے تمام رہنماؤں کو مذاکرات کے ذریعہ مسائل کو حل کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ ایسے خطوں سے جنگ بندی کے لیے اپنا قانونی فریضہ ادا کرے تاکہ بے گناہ انسانی جانوں کا ضیاع رک سکے۔