۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت سے دنیا سے ظلم  ناانصافی  کا خاتمہ اور لوگوں کے حقوق کی پاسداری کا درس ملتا ہے ۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے اخلاق کو بلند کرنے کے لیے مبعوث کیے گئے۔ جس خطے میں ظلم ناانصافی کا بازار گرم ہے اس کی بڑی وجہ قرآن اور دین مذہب سے دوری کا نتیجہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آسٹریلیا میں مقیم علامہ اشفاق وحیدی جو ان دنوں پانچ روزہ کانبرا کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے امام حسن (ع) سنٹر کانبرا میں نماز جمعہ کے خطبے میں 28رجب کو نواسہ رسول ص اور اصحاب با وفاء نے مدنیہ سے روانگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: جب امام عالی مقام علیہ السلام اپنے نانا کا شہر چھوڑ کر کربلا جا رہے تھے اور امام علیہ السلام کو یزید کی بیعت کے لیے پیغام بھیجا گیا تو امام علیہ السلام نے فرمایا "مجھ جیسا تجھ جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا"۔ امام علیہ السلام کا یہ پیغام امت کے لیے قیامت تک مشعل راہ ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: آج امت میں اتحاد و وحدت، بھائی چارے اور انسانی حقوق کی پاسداری کے لیے تمام طبقات کو مذہب کے ساتھ وابستہ رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پاکستان میں ہونے والے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: جو بھی حکمران حکومت سنبھالے وہ ملک کو مستحکم کرنے کے لیے اپنا رول ادا کرے اور لوگوں کو مہنگائی، بے روزگاری اور دہشتگردی جیسی مشکلات کے خاتمے کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔

معاشرے کے تمام طبقات میں سیرت النبی (ص) کو اجاگر کیا جائے

تبصرہ ارسال

You are replying to: .