جمعہ 11 جولائی 2025 - 16:01
یزید جیسے حکمران کی مخالفت سیرتِ امام حسین ہے/ موجودہ دور میں امام حسین ؑکے فرامین کو امام خمینی نے عملی جامہ پہنایا: مولانا سید حسن نقوی

حوزہ/جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے مولانا سید حسن نقوی نے کہا کہ یزید جیسے حکمران کی مخالفت سیرتِ امام حسین ؑ ہے، موجودہ دور میں امام حسین ؑکے فرامین کو سمجھنے والے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ ہیں۔امت بابصیرت ہو تو فاسق و فاجر کو مملکت اسلامی کا حکمران بننے کی جرأت نہیں ہوگی؛ سید الشہداء کی جنگ اقتدار کی نہیں، بلکہ اقدار کی جنگ تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا سید حسن نقوی نے جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ یزید جیسے حکمران کی مخالفت سیرتِ امام حسین ؑ ہے، موجودہ دور میں امام حسین ؑکے فرامین کو سمجھنے والے امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ ہیں۔امت بابصیرت ہو تو فاسق و فاجر کو مملکت اسلامی کا حکمران بننے کی جرأت نہیں ہوگی؛ سید الشہداء کی جنگ اقتدار کی نہیں، بلکہ اقدار کی جنگ تھی۔

مولانا حسن نقوی نے کہا امام حسین علیہ السلام نے مدینہ سے روانگی کے وقت فرمایا تھا کہ میں اس لیے روانہ ہو رہا ہوں تاکہ اپنے نانا کی امت کی اصلاح کر سکوں۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے کہ مجھ جیسا اس یزید جیسے کی بیعت نہیں کر سکتا؛ امام کا یہ فرمان تفکر کے قابل ہے، سوچیں کہ اب بھی معاشرے میں کوئی یزید جیسا تو نہیں ہے ،جبکہ ایک اور جگہ امام حسین علیہ السلام نے فرمایا کہ اس اسلام پر میرا سلام کہ جس کا حاکم یزید جیسا ہو ۔اپنے اس ارشاد میں یزید جیسا کہہ کر امام حسین علیہ السلام نے وقت کی قید ختم کر دی جب بھی کہیں بھی یزید جیسا حکمران ہو تو اس کی مخالفت ہی سیرت حسین ؑہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں امام حسین علیہ السلام کے ان فرامین کو اگر کسی نے سمجھا ہے تو وہ امام خمینی ہیں ،جنہوں نے ظلم اور استکبار کے خلاف بغاوت کر کے یہ بتا دیا کہ حقیقی اسلام کے پیروکار کیسے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص یہ دیکھے کہ ایسا حکمران مسلط ہے جو حلال و حرام میں تمیز ختم کر رہا ہے اور وہ خاموش رہے تو اس خاموش شخص کو بروز قیامت وہی سزا ملے گی جو ظالم حکمران کی ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha