۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
یوم حسین پاکستان

حوزہ/ علامہ اعجاز بہشتی نے کہا کہ ہم اسرائیل کو قبول نہیں کریں،ہم وقت کے یزید کو قبول نہیں کریں اور ہم ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی/ ہر سال کی طر ح امسال بھی آئی ایس او جامعہ کراچی اور دفتر مشیر امور طلبہ کی جانب عظیم الشان یوم حسین ؑ کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی نے کی،جبکہ خصوصی خطاب قبلہ علامہ اعجاز بہشتی، علامہ فیصل عزیز ی اور علامہ امین شہیدی نے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ اعجاز بہشتی نے کہاکہ آج منعقد ہونے والے یوم حسین ؑ علی کی بیٹی حضرت زینب کی دعا کا نتیجہ ہے کیونکہ انہوں نے شہادت امام حسین کے بعد امام حسین کے نعرہ ھیھات من الزلہ (زلت ہم سے دور) ہے کے نعرے کو عملی جامعہ پہنچایا،آج ہم بھی ذلت کو قبول نہیں کریں گے، ہم اسرائیل کو قبول نہیں کریں،ہم وقت کے یزید کو قبول نہیں کریں اور ہم ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں گے،

مقررین نے کہا کہ کربلا دین کی حفاظت کا نام ہے، یزید نے دین کی شکل بگاڑنا چاہتاتھا، یزید دین کی بنیاد کا انکاری تھا، یزید رسالت اور وحی کا مذاق اُڑا رہا تھا، اس موقع پر فاطمہ کے بیٹے نے مدینے سے قیام کیا اور اعلان کیا مجھ جیسا یزید جیسے کی بیعت نہیں کرسکتا۔

تحریک منہاج القران نے رہنما ء علامہ فیصل عزیزی نے کہاامام حسین علیہ سلام  سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دین صرف اسلام ہے اور امام حسین نے دین اسلام کو بچانے کے لئے کربلا میں قربانی دی، کیونکہ یزید کو امام حسین کی نماز سے کوئی پریشانی نہیں تھی، یزید کو امام حسین کی تہجد اور روضہ رسول پر حاضر ی کا کوئی خو ف نہیں تھا یزید اور یہ خوف تھا کہ حسین دین کی با ت کرتے ہیں، دین یعنی نظام زندگی، دین نماز روضہ کا نام نہیں دین نظام زندگی کی بات کرتا ہے اور یزید کو یہی خوف تھا۔

 انہوں نے کہاکہ سوال کیا جاتا ہے کہ اکثریت نے یزید کی بیعت کرلی تھی حسین نے کیوں نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ یہ سوال یوں ہونا چاہیئے جب حسین نے یزید کی بیعت نہیں کی تو اکثریت نے یزید کی بیعت کیوں کرلی؟انہوں نے مزید کہاکہ یزید کا سگا بیٹا کہہ رہا ہے کہ میرے باپ نے حسین ابن علی کو قتل کیا لیکن آج یزید کے معنوی بیٹے یزید کہتے ہیں نہیں نہیں وہ قاتل نہیں تھا۔

علامہ امین شہید ی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پاکستان میں یزید کی حمایت میں اُٹھنے والی آواز کے پیچھے وقت کے یزید وں کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہ پاکستان میں فرقہ واریت کا بیچ بو کر عرب ممالک کی اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی دوستی اور تعلقات کو چھپانے کے لئے بویا جارہاہے۔

وائس چانسلر جناب ڈاکٹر خالد عراقی نے یوم حسین سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جامعہ کراچی کا یوم حسین جامعہ کی شان ہے، انہوں نے کہاکہ امام حسین علیہ سلام کی سیرت پر عمل کرکے ہم ظلم کا خاتمہ کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا تعلیمی اداروں میں کربلا شناسی پر ریسرچ ہونا چاہئے اور ہم اس میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .