۲۷ مهر ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 18, 2024
علامہ ذوالفقار سعیدی

حوزہ/ امام حسینؑ نے بقائے دین کےلئے قیام کیا ۔یزید کا مقصد اسلامی تعلیمات کو ختم کرکے اس کی جگہ یزیدی افکار اور نظریات کو فروغ دینا تھا جبکہ امام حسین نمائندہ الہی تھے اسلئے انہوں نے اپنے قیام کے ذریعے یزید کے ناپاک عزائم کو نیست و نابود کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بولان/ علامہ ذوالفقار علی سعیدی قمی نے بلوچستان کے ضلع بولان اور ضلع سبی میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام امن و بھائی چارہ کا مہینہ ہے اس مہینہ میں تمام مسلمانوں کو چاہئے کے اتحاد بین المسلمین کےلئے کوشش کریں اور اپنے فروعی اختلافات کو بھلا دیں۔

انہوں نے کہاکہ امام حسینؑ نے بقائے دین کےلئے قیام کیا ۔یزید کا مقصد اسلامی تعلیمات کو ختم کرکے اس کی جگہ یزیدی افکار اور نظریات کو فروغ دینا تھا جبکہ امام حسین نمائندہ الہی تھے اسلئے انہوں نے اپنے قیام کے ذریعے یزید کے ناپاک عزائم کو نیست و نابود کردیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان میں مختلف مقامات پر انتظامیہ کی جانب سے مجالس وجلوس عزاء پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جو ہمیں کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .