۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ مراد جمالی (عبدالقادر شاہ سے) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ایک وفد نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی سے ملاقات کی۔ وفد میں ایم ڈبلیوایم بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سیدعبدالقادرشاہ مدرسہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل علامہ مشتاق علی عمرانی قبائلی رہنماسید احسان علی شاہ دوپاسی منظور عباس جعفری ممتاز علی ڈومکی ودیگر شریک تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہیکہ سانحہ مچھ بلوچستان کی تاریخ کا المناک سانحہ ہے اس سانحہ میں ملوث مجرموں کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ضلع کچھی اور نصیرآباد ڈویژن میں دہشتگردی کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ جس میں اہل تشیع معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ سال پہلے گوٹھ چھلگری ضلع بولان میں دہشتگردی کا جو المناک سانحہ رونماہوا ضرورت اس امر کی ہے اس سانحہ میں ملوث دہشتگرد مجرموں کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کو نشان عبرت بنایا جائے۔ جب معاشرے میں مجرم کا تعاقب ہوتاہے تو معاشرے میں امن قائم ہوتاہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کمشنر صاحب اور انتظامیہ سانحہ مچھ اور دہشتگردی کے مختلف واقعات میں ملوث مجرموں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرینگے۔ مزید انہوں نے ممتاز قبائلی رہنما سید احسان شاہ دوپاسی کی زمین پر کچھ افراد کے قبضہ پر بھی خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم بلوچستان میں مذہبی رواداری اتحاد بین المسلمین اور امن پر یقین رکھتے ہیں۔

اس موقعہ پر کمشنر ڈویژن نصیرآباد عابد سلیم قریشی نے کہا کہ سانحہ مچھ دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ ہے حکومت اور ادارے اس سانحے میں ملوث مجرموں کو کیفرکردارتک پہنچائینگے اور متاثرہ خانوادہ شہدا کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم فروغ امن اور اخوت کے لیے مل کر کوشش کریں۔ انہوں کہاکہ سید احسان شاہ کی زمین کے حوالے سے قانون اور میرٹ کے مطابق انصاف کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .