۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/ ڈاکٹر ریحان اعظمی مرحوم کے قلم نے 50 ہزار سے زائد مظلومیت اھلبیتؑ سے سرشار نوحے لکھے ١٠ ہزار سے زائدہ فضائل سے سرشار قصائد لکھے اور منقبت خوانی میں اپنی مثال آپ تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی رابطہ سیکٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان و سربراہ جامعہ مدینة العلم اسلام آباد علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے مداح اہلبیت علیہم السلام ڈاکٹر ریحان اعظمی کی وفات پہ اپنا تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون

معروف ادیب شاعر اور مداح اھلبیتؑ ڈاکٹر ریحان اعظمی کی وفات شھید سبط جعفر زیدی رح کی شھادت کے بعد دوسری بڑی شخصیت کا چلا جانا ہے جس سے شاعری کا ایک اور باب بند ہو گیا ہے ڈاکٹر ریحان اعظمی مرحوم کے قلم نے 50 ہزار سے زائد مظلومیت اھلبیتؑ سے سرشار نوحہ لکھے ١٠ ہزار سے زائدہ فضائل سے سرشار قصائد لکھے اور منقبت خوانی میں اپنی مثال آپ تھے پہلے ان کے فرزند کا چلا جانا اب خود ریحان اعظمی رح چلے گئے خانوادہ کے لیے یقینا بہت بڑا صدمہ ہے ہم خانوادہ مرحوم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور پروردگار عالم کی بارگاہ میں مرحوم کے علو درجات کے لیے دعا گوں ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .