ڈاکٹر ریحان اعظمی
-
ڈاکٹر ریحان اعظمی اپنے عہد کے عظیم شاعر تھے، جامعہ روحانیت بلتستان
حوزہ/ جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجت الاسلام محمد حسین حیدری نے ڈاکٹر ریحان اعظمی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
-
ڈاکٹر ریحان اعظمی نے چار دہائیوں تک نوجوان نسل کو اہلبیت(ع) کے غم سے شاعری کی صورت میں آشنا کروایا، صدر آئی ایس او پاکستان
حوزہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر ریحان اعظمی کے کلام کی خوشبو تاابد و ہرسو پھیلتی رہے گی ۔مرحوم کی نوحہ خوانی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
-
ڈاکٹر ریحان اعظمی کی وفات، شہید سبط جعفر زیدی رح کے بعد اردو ادب کا ایک اور دروازہ بند ہونے کے مترادف ہے، علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی
حوزہ/ ڈاکٹر ریحان اعظمی مرحوم کے قلم نے 50 ہزار سے زائد مظلومیت اھلبیتؑ سے سرشار نوحے لکھے ١٠ ہزار سے زائدہ فضائل سے سرشار قصائد لکھے اور منقبت خوانی میں اپنی مثال آپ تھے۔
-
شاعر اہلبیتؑ ڈاکٹر ریحان اعظمی کی رحلت سے جو خلاء پیدا ہوگیا ہے اسے فی الحال پُر کرنا محال نہ سہی مشکل ضرور ہے، علامہ کرم علی حیدری
حوزہ/ مرحوم و مغفور ڈاکٹر سید ریحان اعظمی صرف شاعر نہیں تھے بلکہ ظاہری لحاظ سے جب کسی سے کلام کرتے تھے تو انکی زبان لڑکھڑاتی تھی لیکن جیسے ہی منبر پہ رونق افروز ہوتے تھے تو مجمع انکے اشعار و مناقب و قصائد کو سن کر عش عش کراٹھتا تھا اور ہر ایک کی خواہش ہوتی تھی کہ وہ پڑھتے رہیں اور مومنین سنتے ہی رہیں۔
-
ڈاکٹر ریحان اعظمی اہلبیتؑ اور کربلا والوں کے غم میں اَن گنت "ابیات" کہہ کر باغِ جنت میں بے حساب "بیوت" کے حق دار قرار پائے، مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ نوحوں کو ہر مشہور نوحہ خوان نے پڑھا دنیا بھر میں اردو زبان میں جہاں جہاں مادرِ مظلومِ کربلا کو پرسہ پیش کرنے کے لئے صف ماتم آراستہ ہوتی ہے وہاں آپ کے کہے ہوئے نوحے ضرور پڑھے جاتے ہیں۔
-
ریحان ؔاعظمی کے انتقال سے حلقہ عزا ماتم کناں، عظمت علی
حوزہ/ ریحانؔ اعظمی اردو زبان کے ماہر شاعرتھے۔جدید اردو ادب کی بزم آپ کے ذکر کے بغیر نامکمل ہے۔مرحوم ابتدائے شاعری میں نغمات نویسی اور غزل گوئی کا شوق فرماتے تھے ۔ان کی غزلیات کے دو مجموعے’خواب سے تعبیر تک ‘اور’قلم تورڈیا‘ منظر عام پر آچکے ہیں ۔
-
امام جمعہ نیویارک:
ڈاکٹر ریحان اعظمی کا انتقال کسی سانحہ سے کم نہیں،حجۃ الاسلام ڈاکٹر سندرالوی
حوزہ/ امام جمعہ نیویارک نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شاعر و ذاکر حضرت ڈاکٹر ریحا ن اعظمی نے عزاداری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی و بے لوث خدمت اور سادگی کی عظیم مثال قائم کیا۔
-
ریحان اعظمی علم و ادب کے ایک عہد کا نام ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، علامہ باقر زیدی/علامہ صادق جعفری
حوزہ/ ریحان اعظمی کا انتقال قومی سانحہ ہے، قوم ایک گراں قدر علمی شخصیت سے محروم ہو گئی۔
-
وطن عزیز میں مرثیہ و نوحوں کی تاریخ ریحان اعظمیٰ کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک کے نامور ادیب، مصنف و شاعر ڈاکٹر ریحان اعظمی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے علم و ادب کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا ڈاکٹر ریحان اعظمی کی وفات پر اظہار افسوس
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر ریحان اعظمی کے انتقال پر افسوس کا اظہار و مرحوم کے حق میں علو درجات کے لۓ دعا کی۔
-
ویڈیو/اپنے نوحوں کے ذریعہ ہمیشہ یاد کیۓ جائیں گے شاعرِ اہلِ بیت(ع) ریحان اعظمی
حوزہ/26 جنوری 2021، ملت کا ایک اور سرمایہ، ایک عظیم شاعر، ڈاکٹر ریحان اعظمی جہان فانی کو وداع کر گئے۔مذہب اھلبیت(ع) کی حمایت میں جہاد بالقلم کرنے والا ریحان عزا ھمیشہ کے لیۓ خاموش ہوگیا اپنے نوحوں کے ذریعہ ہمیشہ یاد کیۓ جائیں گے۔
-
شاعرِ اہلِ بیت(ع) ریحان اعظمی انتقال کر گئے
حوزہ/بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر ریحان اعظمی علالت کے باعث انتقال کرگئے۔ڈاکٹر ریحان اعظمی کئی روز سے علیل تھے۔ریحان اعظمی کی میت ملیر جعفرطیار امام بارگاہ منتقل کردی گئی مرحوم شاعر ریحان اعظمی نے کئی ہزار حمد ، نعت ، نوحے ، مرثیہ اور غزلیں تحریر کیں،ریحان اعظمی نے عالمی اور قومی سطح پر کئی تمغات اپنے نام کیئے۔