۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک کے نامور ادیب، مصنف و شاعر ڈاکٹر ریحان اعظمی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے علم و ادب کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک کے نامور ادیب، مصنف و شاعر ڈاکٹر ریحان اعظمی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے علم و ادب کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ریحان اعظمی سرمایہ ملت تھے۔ان کے انتقال پر پوری قوم سوگوار ہے۔پاکستانی شعراء میں ریحان اعظمی وہ قدآور شخصیت تھے جنہوں نے مدح اہلبیت ع میں سب سے زیادہ لکھا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاکہ وطن عزیز میں مرثیہ و نوحوں کی تاریخ ان کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔ان کی ساری زندگی مدح اہلبیت اطہار علیہم السلام میں بسر ہوئی۔ان کے تخلیق کردہ نوحوں ، مرثیوں، ۔منقبت اور شاعری کی بین الااقوامی سطح پر پذیرائی ان کے غیر معمولی علمی و ادبی شخصیت ہونے پر دلالت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ریحان اعظمیٰ جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔وہ اپنے منفرد اسلوب کےسبب علمی و ادبی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔انہوں نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے صبر کی دعا کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .