۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ عالم اسلام مطالبہ کرتا ہے کہ ایسے فتنہ گر کے خلاف عالمی ادارے فوری ایکش لیں تا کہ خطے میں امن آمان کی فضاء قائم ہو سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا حجت الاسلام علامہ اشفاق وحیدی نے آسٹریلیا میں آن لائن سیرت النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کانفرس میں پیغمبر السلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پیغمبر السلام کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔

علامہ موصوف نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات اقدس قرآن و اہل بیت علیہم السلام و دین الہی اور اسلام کا مرکز ہیں۔اللہ تعالی نے انہی کے لیے زمین آسمان ستارے پیدا کیے جو شب روز  تسبیح کرتے ہیں۔ اللہ نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی شکل میں انسان کی ہدایت و رہنمائی کے لیے اہتمام کیا جو کہ آنے والے ہر انسان کی رہنمائی اور ہدایت قیامت تک کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے ہر طبقہ فکر کے لیے یہ ہستیاں رہنمائی کرتی ہیں جو ان سے جڑا رہے گا وہی کامیاب و کامران ہو گا۔جو بھی ان سے دور ہوا وہ اندھیروں میں ڈوبتا چلا گیا اور دنیا اور آخرت میں رسوا ہوتا چلا گیا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے فرانس کے صدر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فرانس نے ہمیشہ آزادی رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے مقدسات اور عقیدوں پر حملہ کرتا رہا اب اس کا بھر پور دفاع کیا جائے گا۔

آخر میں کہا کہ عالم اسلام مطالبہ کرتا ہے کہ ایسے فتنہ گر کے خلاف عالمی ادارے فوری ایکش لیں تا کہ خطے میں امن آمان کی فضاء قائم ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .