۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آغا سید عابد حسین حسینی

حوزہ/ آنحضور نے انسان کی سربلندی اور سرفرازی کے لئے بہت سے نمونے پیش کئے ہیں اور سیرت نبوی میں اخوت و محبت کی مثال اظہر من الشمس ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی سکالر امام جمعہ و جماعت حسین آباد سرینگر کشمیر حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید عابد حسین حسینی نے ہفتہ وحدت اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آغاز پر تمام مسلمانوں کو بالخصوص اور تمام انسانوں بالعموم مبارک باد پیش کرتے ہوئے سیرت نبوی میں اخوت اور برادری پر ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ : عالم انسانیت کے لئے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا وجود مقدس عزت و وقار کا ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنحضور نے انسان کی سربلندی اور سرفرازی کے لئے بہت سے نمونے پیش کئے ہیں اور سیرت نبوی میں اخوت و محبت کی مثال اظہر من الشمس ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ سب سے اہم عامل اور عنصر جو پیغمبر اکرم نے مسلم امت اور اسلامی برادری کی عزت اور وقار کے لئے بیان کیا ہے، وہ امت مسلمہ کا اتحاد ہے، اور اختلافات سے دوری۔ جیسا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا ہے: اَلْجَمَاعَةُ رَحْمَةٌ. وَ اَلْفُرْقَةُ عَذَاب. وحدت رحمت کا سبب اور تفرقہ عذاب کا باعث بنتا ہے۔

یہی مقصود فطرت ہے، یہی رمزمسلمانی
اخوت کی جہانگیری محبت کی فراوانی

علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .