۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ آج مسلمانوں کے درمیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اخلاق اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں کو اجاگر کرنا چاہیے جو عناصر اسلام کے لبادے میں مسلمانوں میں اختلافی ماحول اور شدت پسندی کو ہوا دے رہے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہی ہے در حقیقت وہ اسرائیل اور امریکہ کے آلہ کار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم مکارم اخلاق کے لیے مبعوث کیے گے اللہ تعالی نے پہلے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے لیے زمین بچھائی پھر اپنے حبیب کو خلق کیا اور اللہ کے حبیب نے اعلان نبوت فرمایا مشکل حالات میں پیغمبر اسلام نے اللہ کے دین اور اسلام کے لیے تبلیغ کی عرب کے بدو نے اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے لیے بہت زیادہ مشکلات پیدا کی لیکن حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنے اخلاق کے ذریعہ ان کا مقابلہ کیا۔

اس بات کا اظہار امام جمعہ ملبرون حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی اسلامی مرکز العصر عج سوسائٹی آف آسٹریلیا کے جمعہ کے مرکزی اجتماع سے نماز جمعہ کے خطبے میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کے درمیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اخلاق اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں کو اجاگر کرنا چاہیے جو عناصر اسلام کے لبادے میں مسلمانوں میں اختلافی ماحول اور شدت پسندی کو ہوا دے رہے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہی ہے در حقیقت وہ اسرائیل اور امریکہ کے آلہ کار ہیں۔

علامہ آشفاق وحیدی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عصر حاضر میں دشمن کی پہچان اور عوام کے حقوق کے لیے جد وجہد کرنا سیرت پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ہے آج استعماری طاقتیں کبھی پیغمبر اسلام کے کارٹون اور کبھی مقدس کتاب قرآن کریم کی توھیں کرتے ھیں جوکہ بیں الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور دہشت گردی کے مترادف ہے ایسے عناصر کے خلاف اقوام متحدہ کو ایکشن لینا چائیے۔ 

اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو اسلام اور دین الہی کے ساتھ متمسک رہ کر طاغوتی حکمرانوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں جو کہ جہاد اکبر ہے اسلام محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم امن امان کے لیے بہترین چھتری ہےاس کے نیچے اکٹھا ہونا مسلم اُمّہ کی کامیابی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .