حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ معروف عالم دین و خطیب ملت جعفر یہ علامہ حسن ظفر نقوی کا انچولی امام بارگاہ شہدائے کربلا میں عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس عزا سے خطاب کر تے ہوئے کہنا تھا ماہ محرم ہر سال ہمیں نواسہ رسول کی اس عظیم قر بانی کی یاد دلاتا ہے جو آپ نے حق کی سر بلندی کی خاطر کربلا کے میدان میں دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر کے خلاف آپ کا قیام ساری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے اسی لئے امام حسین علیہ اسلام کی یاد صرف مسلمان نہیں بلکہ دیگر مذاہب کے لوگ بھی مناتے ہیں خطاب کے دوران انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ بھی کیا کہ مجالس اور جلوس کے مقامات کی سیکورٹی،صفائی ستھرائی اور لا ئٹ کے انتظامات کو مذید بہتر بنایا جائے۔