۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ظہور مہدی مولائی

حوزہ/ یہ مجلس عزا جس سے منسوب ہے اسی کی رضا کے مطابق اسے انجام دیاجائے اور زمانہ غیبت میں اس عزائے مولا کو رضائے مولا  کے مطابق انجام دینے کا راستہ نائب امام اور نائب مولا کی تقلید کرنا ھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عزاخانہ حسینی ، گڑھی جدید ، زیدپور ، ضلع بارہ بنکی میں مقصد قیام حسین اور مقصد عزائے حسین کے موضوع پر جاری عشرہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے حجۃالاسلام مولانا ظہور مہدی مولائی نے کہا: قیام حسین اور عزائے حسین دولفظیں ہیں لیکن ان دونوں لفظوں کے درمیان ایک " ربط" پایا جاتا ہے اور ایک " فرق" پایا جاتا ہے۔

انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: ان میں پایا جانے والا ربط یہ ہے دونوں حسین سے منسوب ہیں قیام بھی حسین سے منسوب ہے اور عزا بھی حسین سے منسوب ہے، لیکن ان میں پایا جانے والا فرق یہ ہے کہ قیام ، حسین نے بذات خود انجام دیا ہے اور عزا ہم انجام دیتے ہیں اور یہیں سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ قیام حسین میں کوئی نقص و عیب نہیں ہوسکتا چونکہ اسے معصوم حسین نے انجام دیا ہے لیکن عزائے حسین میں نقص و عیب ہو سکتا ہے، چونکہ اسے ہم جیسے گناہگار انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا: البتہ اسے نقص و عیب سے اگر ہم بچانا چاہتے ہیں تو اسکا ایک آسان یہ طریقہ ہے کہ یہ عزا جس سے منسوب ہے اسی کی رضا کے مطابق اسے انجام دیاجائے اور زمانہ غیبت میں اس عزائے مولا کو رضائے مولا کے مطابق انجام دینے کا راستہ نائب امام اور نائب مولا کی تقلید کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .