۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا کمیل مہدوی

حوزہ/ مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر اس عبادت کے مہینے میں یکجہتی قائم رکھیں، یہ مقدس مہینہ نواسہ رسولؐ کی شہادت اور خانوادہ رسالتؐ کے مصائب و مشکلات کا مہینہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،محفل مرتضیٰ پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی کشمیر روڈ میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا کمیل مہدوی نے کہا کہ محرم کے مقدس مہینے کی آمد پر امن و محبت اور رواداری کی بات کی جائے کیونکہ اسلام امن و محبت اور ایک دوسرے کے احترام کی بات کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر اس عبادت کے مہینے میں یکجہتی قائم رکھیں، یہ مقدس مہینہ نواسہ رسولؐ کی شہادت اور خانوادہ رسالتؐ کے مصائب و مشکلات کا مہینہ ہے۔

لہٰذا ہمیں آل رسولؑ کے بتائے ہوئے اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے اپنی اصلاح کرنا ہوگی اور امام حسینؑ کی مجالس میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے یہ بات واضح کرنا ہوگی کہ محرم کا مقدس مہینہ تمام عالم اسلام کیلئے اہم فضیلت اور کرم نوازیوں کا مہینہ ہے، اس میں ہمیں ان قربانیوں کو یاد کرنا ہے جو نواسہ رسول (ص) نے دیں اور اسلام کو ہمیشہ کیلئے زندہ و جاوید کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .