۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
ماه رجب

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا: در حقیقت رجب کا مہینہ دل کو ذکر خدا سے زندہ رکھنے کی بہترین فرصت اور قرب خداوندی حاصل کرنے کا پیش خیمہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین حسین رحمانی نسب نے ماہ رجب کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم کلام ائمہ معصومین علیہم السلام میں ماہ رجب کی اہمیت اور فضیلت کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ مہینہ خدا کا قرب حاصل کرنے کی بہترین فرصت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ماہ رجب ماہ امامت و رسالت ہے۔ یہ بابرکت مہینہ امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت سے شروع ہوتا ہے۔ ۱۳ رجب کو امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی میلاد مبارک اور 27 رجب کو عید مبعث ہے۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: ہمیں اس مہینہ میں مناجات اور دعاؤں کی صورت میں میراث اھل بیت علیھم السلام سے صحیح استفادہ کرنا چاہیے تاکہ پروردگار عالم سے ہمارا رابطہ نزدیک تر ہو اور اس طرح ہم اپنے دل و جان کو پاکیزہ کریں۔

انہوں نے کہا: مرحوم آیت اللہ میرزا جواد ملکی تبریزی اپنی شاہکار کتاب "المراقبات" میں ماہ رجب کے اہم ترین فضائل بیان کرنے کے بعد اس مہینے میں قلب اور روح کی حفاظت کی تاکید کرتے ہوئے فرماتے ہیں: سب سے اہم بات یہ ہے کہ انسان کو اپنے دل کی حفاظت کرنی چاہیے تاکہ وہ خدا کے ذکر سے زندہ رہے اور خدا کی بارگاہ میں اس کی بندگی میں مشغول رہے اور اسی میں خدا کی خوشنودی ہے کیونکہ راتوں کو زندہ رکھنے(راتوں کو عبادت کرنے)  کا مطلب ان میں دل کو زندہ رکھنا ہے اور دل کا زندہ ہونا صرف ذکر و فکر سے ہے اور غافل دل مردہ کی طرح ہے۔

مرحوم آیت اللہ ملکی تبریزی نے اس کتاب میں فرمایا ہے کہ" مکروہات کو انجام دینے والا شخص (کہ جس کے انجام دہی پر خدا راضی نہیں) مردہ سے بھی کم درجے میں ہیں اور اگر کوئی ان راتوں میں محرمات الہی میں مشغول ہو تو وہ اس شخص سے بھی بدتر ہے جو ان راتوں کے علاوہ حرام کا ارتکاب کرتا ہے اور شاید یہی چیز باعث بنتی ہے کہ انسان کا انجام اچھا نہ ہو"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .