۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ماہ رمضان المبارک کی مبارک راتوں میں سالانہ مجلس وعظ و ارشاد  

حوزہ/ مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے کہا کہ حسب دستور قدیم ماہ مبارک رمضان کی راتوں میں مرکزی دفتر نجف اشرف میں ان مجالس وعظ و نصیحت کا اہتمام کیا جاتا ہے،ان مجلسوں کی بقا ہی میں دین اور شعائر کی بقا ہے۔

مرکزی دفتر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نجف اشرف میں گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ماہ مبارک رمضان کی مبارک راتوں میں مجلس وعظ و نصیحت کا سلسلہ ان شاء اللہ آخری ماہ مبارک تک جاری رہیگا۔

اس مجلس میں مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف اور حوزہ علمیہ کے افاضل و علماء کی شرکت کے علاوہ مومنین کرام بھی شرکت فرماتے ہیں اور خطیب منبر حسینی حجۃ الاسلام شیخ علاء الکعبی کے خطاب سے مستفیض ہوتے ہیں ۔

مرجع عالیقدر کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے ایک بیان میں کہا کہ حسب دستور قدیم ماہ مبارک رمضان کی راتوں میں مرکزی دفتر نجف اشرف میں ان مجالس وعظ و نصیحت کا اہتمام کیا جاتا ہے،ان مجلسوں کی بقا ہی میں دین اور شعائر کی بقا ہے، ان مجلسوں کی برکت، وعظ و نصیحت سے مستفیض ہونے کے ساتھ ساتھ ہمیں سیرت اہلبیت نبوی علیھم السلام کی یاد دہانی ہوتی رہتی ہے اور ظاہر ہے ان شعائر سے سیکھنے اس میں غور و فکر ہی میں معاشرے کی بھلائی ہے اور اپنے عقائد اور دینی و مذہبی شناخت کو مزید راسخ کرنے میں یہ مہم عنصر ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .