۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج  حافظ بشیر حسین نجفی

حوزہ/ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کی موجودگی میں ماہ مبارک رمضان کی مبارک راتوں میں مجلس حضرت امام حسین علیہ السلام کا سلسلہ جاری ہے جو پورے مہینے جاری رہیگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ماہ رمضان رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے، جس کو ہر مومن اپنی بساط کے مطابق عبادت خدا میں گذارتا ہے،مگر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی الشیخ بشیر حسین نجفی کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں اس کا احیا اسطرح سے کر رہا ہے کہ ہر رات دعائے افتتاح کی تلاوت کی جارہی ہے۔ اس کے بعد حجت الاسلام شیخ علا کعبی مجلس پڑھتے ہیں جس میں مرجع عالی قدر خود شریک ہوتے ہیں۔ اور آپ کے علاوہ نجف اشرف کے مومنین فضلاء علماء اور طلاب کی کثیر تعداد شریک ہوتی ہے۔

 مجلس میں ماہ رمضان کی عظمت سیرت اہل بیت علیہم السلام اخلاق اور مصائب اہل بیت علیہم السلام بیان کئے جاتے ہیں۔ اس مجلس کے بعد مرجع عالی قدر مختلف ممالک سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کرتے ہیں اور اپنی نصیحت سے ان کو فیضیاب کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .