۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام مجید جلالی جانشین معاون آموزش حوزه اصفهان

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین جلالی نے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے فرمایا: ماہ مبارک رمضان میں بہترین عمل گناہوں سے اجتناب ہے۔ ہمیں بھی چاہئے کہ کھانے اور پینے سے دوری کے علاوہ اپنی آنکھوں، کانوں، زبان اور اعضاء و جوارح کو معصیت خدا سے دور رکھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے اصفہان میں خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین سید جلالی نے کہا: ماہ رمضان رحمت اور برکت کا مہینہ ہے۔ یہ خدا کی مہمانی کا مہینہ ہے کہ جس کے خاص آداب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: جس طرح پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اس مہینے میں بہترین عمل گناہوں سے پرہیز ہے لہذا ہمیں بھی چاہئے کہ کھانے اور پینے سے اجتناب کرنے کے ساتھ ساتھ اس مہینے میں اپنی آنکھوں، کانوں، زبان اور اعضاء و جوارح کو معصیت خدا سے دور رکھیں۔

دینی علوم کے اس استاد نے کہا: ہمیں اس مہینے میں وارد دعاؤں کو پڑھنا چاہئے، یتیموں سے محبت سے پیش آنا چاہئے ، انفاق کرنا چاہئے اور افطاری دینی چاہئے ۔

حجۃ الاسلام والمسلمین جلالی نے کہا: کرونا وائرس نے ماہ رمضان میں دینی سرگرمیوں کو محدود کر دیا ہے۔ مساجد کے دروازے بند پڑے ہیں اور لوگ نماز جماعت میں شرکت نہیں کر سکتے لیکن روزہ داروں کو نماز اول وقت کی طرف خصوصی توجہ دینا چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .