۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
جواد جاهد

حوزہ/ ایرانی فوج کے شمال مغربی علاقائی ہیڈکوارٹر کے سیاسی نظریات کے سربراہ حجت الاسلام جواد جاہد نے کہا: رمضان المبارک مخلوق اور خالق کے درمیان گہرے تعلق اور عاشقی کا مہینہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے شمال مغربی علاقائی ہیڈکوارٹر کے سیاسی نظریات کے سربراہ حجت الاسلام جواد جاہد نے حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا: ماہ رمضان، رحمت الہی کے نزول کا مہینہ ہے، اس مہینے میں خدا کی رحمت و مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں اور اس سے ایسی لطیف ہوائیں چلتی ہیں جو روزہ داروں کے جسم میں نئی جان ڈال دیتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: خدا وند متعال اس مہینے میں اپنے بندوں کو حقیقی بندگی کی طرف دعوت دیتا ہے، اور اپنے وسیع و عریض دسترخوان پر تمام الطاف و احسانات کو بکھیر دیتا ہے۔

حجۃ الاسلام جاہد نے ماہ رمضان کے بارے میں روایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ہمارے عقیدے کے مطابق اس مہینے میں جنت کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، اور شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے بیان کیا : یہ دنیا زندگی ایک وسیلہ ہے اس سعادت ابدی کے لئے کہ جہاں تک انسان کو پہنچنا ہے اور اس ابدی سعادت تک پہنچنا ہی انسان کا کمال ہے، انسان کی زندگی ہدف یہ ہے کہ انسان انسانیت کے مقام تک پہنچ جائے اور خدا کا قرب حاصل کر لے، اور اخلاق الہی سے مزین ہو جائے۔

ایرانی فوج کے شمال مغربی علاقائی ہیڈ کوارٹر کے سیاسی نظریات کے سربراہ نے کہا: رمضان المبارک مخلوق اور خالق کے درمیان گہرے تعلق اور عاشقی کا مہینہ ہے اور رمضان کی خوبصورتی کا مشاہدہ اس وقت کیا جا سکتا ہے جب انسان کی نظروں سے تمام پردے ہٹا دئے جائیں اور جسم و روح کے درمیان کوئی چیز حائل نہ ہو، اور نفسانی خواہشات، انسان کی روح اور رمضان المبارک کے درمیان رکاوٹ نہ بنیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .