۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر / اولین جلسه درس خارج فقه آیت الله العظمی جوادی آملی پس از چهار سال

حوزہ/ انہوں نے کہا:کہا جاتا ہے کہ ہوس سے بدتر انسان کا کوئی دشمن نہیں ہے، یہ بیان امام علیہ علی علیہ السلام کا ہے جس میں مولا ارشاد فرماتے ہیں: أَعْدَی عَدُوِّکَ نَفْسُکَ الَّتِی بَیْنَ جَنْبَیْکَ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ جوادی آملی نے حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا میں واقع مسجد اعظم میں ہفتہ وار درس اخلاق میں نہج البلاغہ کی 116 ویں حکمت کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: وَ قَالَ (ع) کَمْ مِنْ مُسْتَدْرَجٍ بِالْإِحْسَانِ إِلَیْهِ وَ مَغْرُورٍ بِالسَّتْرِ عَلَیْهِ وَ مَفْتُونٍ بِحُسْنِ الْقَوْلِ فِیهِ وَ مَا ابْتَلَی اللَّهُ أَحَداً بِمِثْلِ الْإِمْلَاءِ لَه‏، یہی کلمات نہج البلاغہ میں حکمت نمبر 260 میں بھی تکرار ہوئے ہیں، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سید رضی علیہ الرحمۃ نے ان کلمات کو دو مرتبہ کیوں تکرار کیا؟ اس کا راز اس وقت کھلتا ہے جب ہم جملہ ’’ کَمْ مِنْ مُسْتَدْرَجٍ ‘‘پر پہنچتے ہیں، یہ جملہ قرآن کریم کی دو آیتوں کی تفسیر اور شرح ہے، اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: تم ہمیشہ خود کا محاسبہ کرتے رہو اس سے پہلے کہ تمہارا محاسبہ کیا جائے، اب اختیار ہے کہ یہ محاسبہ نماز کے بعد کیا جائے یا کسی اور وقت میں، حَاسِبُوا أَنْفُسَکُمْ قَبْلَ أَنْ تُحَاسَبُوا۔

انہوں نے مزید اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا:کہا جاتا ہے کہ ہوس سے بدتر انسان کا کوئی دشمن نہیں ہے، یہ بیان امام علیہ علی علیہ السلام کا ہے جس میں مولا ارشاد فرماتے ہیں: أَعْدَی عَدُوِّکَ نَفْسُکَ الَّتِی بَیْنَ جَنْبَیْکَ، یہ وہی شیطان ہے جس کاسب سے اہم بہکانے اور گمراہ کرنے کا وسیلہ ہوس اور نفسانی خواہشات ہے، یہ وہی شیطان ہے جس نے6000 سال اللہ کی عبادت کی ہے، وہ خیانت اور فریب دینے کے تمام راز جانتا ہے کہ سچ کو جھوٹ اور باطل کو سچ کیسے بنایا جاتا ہے، وہ ایسے راستے سے داخل ہوتا ہے کہ انسان کو تو وہ دیکھتا ہے لیکن انسان اسے نہیں دیکھ پاتا، اس کے اوزار اس کے ہاتھ میں ہوتے ہیں، وہ اک زمانے سے لوگوں کو بہکا رہا ہے، اسی نے آدم علیہ السلام کو جنت سے نکلوایا، اس نے قسم کھائی ہے کہ وہ سب کو بہکائے گا اور گمراہ کرے گا، یقیناً انسان کے اندر وہی ہوس اور خواہشات نفس ہے جو گمراہ کرتی ہے، لہٰذا ہمیں ہمیشہ اپنی ظاہری اور باطنی خواہشات اور ہوس کا محاسبہ کرنا چاہئے، یہ ہر روز فرض ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .