۱۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۹ شوال ۱۴۴۵ | May 8, 2024
خورشید میڈیا

حوزہ/ مشہد مقدس میں منعقدہ خورشید میڈیا کے بین الاقوامی سیمینار کی مہمان اور میڈیا سے وابستہ خواتین نے حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میں حاضری دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد مقدس میں منعقدہ خورشید میڈیا کے بین الاقوامی سیمینار کی مہمان اور میڈیا سے وابستہ خواتین نے حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میں حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق، خورشید میڈیا کے بین الاقوامی سیمینار، 41 ممالک سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد خبر نگاروں پر مشتمل ہے اور اس وقت مشہد مقدس میں ”زنان روشنگری می کند “ کے عنوان سے جاری ہے۔

اس سیمینار میں شریک خواتین کے ایک وفد نے حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میں حاضری دی اور آنحضرت کی زیارت سے مشرف ہونے کے بعد، حرم کے میڈیا ذرائع کی صلاحیتوں سمیت اسٹوڈیو وغیرہ کا دورہ کیا۔

خورشید میڈیا سیمینار کی مہمان خواتین نے حرم حضرت امام رضا علیہ السّلام میوزیم اور علمی و ثقافتی شعبوں سمیت رضوی اسپیشلسٹ ہسپتال کا نیز دورہ کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .