۵ خرداد ۱۴۰۳ |۱۷ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 25, 2024
حرم مطهر امام رضا ع

حوزہ/ ماہ صفر کے آخری ایام میں شہادت امام رضا علیہ السلام کے موقع پر 60 لاکھ زائرین مشہد پہنچے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ صفر کے آخری ایام میں حرم امام رضا علیہ السلام نے لاکھوں زائرین کی میزبانی کی اور فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق ان ایام میں 60 لاکھ زائرین شہادت امام رضا علیہ السلام کے موقع پر مشہد مقدس پہنچے۔

اس موقع پر خادمین حرم امام رضا علیہ السلام نے زائرین کی بھرپور میزبانی کی اور تقریبا 45 ہزار خادم مسلسل زائرین کی خدمت کرتے رہے۔

حرم امام رضا علیہ السلام میں اس موقع پر 1 لاکھ 80 ہزار زائرین کے رہنے کا بند و بست کی گیا تھا، اسی طرح حرم مطہر کی جانب سے 40 لاکھ لوگوں میں حرم کا متبرک کھانا تقسیم کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .