۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ملاقات

حوزہ/یورپ میں آیت اللہ العظمٰی سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین طالقانی نے مشہد مقدس میں رضوی اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ سے ان کے دفتر میں ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپ میں آیت اللہ العظمٰی سیستانی کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین طالقانی نے مشہد مقدس میں رضوی اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ سے ان کے دفتر میں ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یورپ میں آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین نبیل طالقانی نے اربعین حسینی کے دوران حرم حضرت امام حسین علیہ السّلام کے چند خدمت گاروں کے ہمراہ، مشہد مقدس میں رضوی اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر جہانگیری سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے ڈنمارک اور کامرون میں اپنی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے رضوی اسلامی یونیورسٹی کے طلباء کی عراق میں رہائش اور میزبانی کے تعلق سے آمادگی ظاہر کی۔

رضوی اسلامی یونیورسٹی مشہد مقدس کے سربراہ نے یورپ میں آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی کے نمائندے کو رضوی یونیورسٹی کی علمی سرگرمیاں، فیکلٹیز اور طلباء کی تعداد کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے انگریز اور عرب زبان طلباء کے ایڈمیشن کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ رضوی اسلامی یونیورسٹی میں ایڈمیشن، وزارت علوم کے قوانین کی بنیاد پر اور ٹیسٹ انٹرویو کے بعد ہوتا ہے، لیکن نصاب فارسی زبان میں ہونے کی وجہ سے ایڈمیشن کے بعد فارسی زبان کا کورس لازمی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .