۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ ابراہیم رئیسی

حوزہ / ایران کے صدر ان دنوں مشہد مقدس کے دورہ پر ہیں۔ جہاں وہ حضرت ثامن الائمہ امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے ساتھ ساتھ زائرین کو ملنے والی سہولیات کا بھی مشاہدہ کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، صدر حجت الاسلام والمسلمین ابراہیم رئیسی نے اپنے مشہد مقدس کے دورے کے دوران پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر شہید روح اللہ اور سلمان میر احمدی کے گھر جاکر ان دو شہداء کے لواحقین سے ملاقات اور اظہار ہمدردی کیا۔

صدر ابراہیم رئیسی نے کہا: گذشتہ سال عالمی استکبار کی جانب سے انقلاب اسلامی کو شکست سے دوچار کرنے کی بڑی سازش ناکامی سے دوچار ہوئی اور آج الحمد للہ ہمارا ملک ہر میدان میں ترقی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا: ملک کو فتنہ اور آشوب کی طرف دھکیلنے والے عناصر شکست کھاکر ناامید ہوچکے ہیں۔ گذشتہ سال دشمن نے قساوت قلبی اور بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کردیا۔ ان شہداء کی قربانی کی بدولت ہی آج ملک میں امن و امان قائم ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین رئیسی نے کہا: شہداء کے خاندان ایثار اور شہادت کے علمبردار ہیں۔ ہمیں اس پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھنا ہوگا تاکہ شہداء کی یاد اور قربانی بھی زندہ رہے۔

انہوں نے کہا: توجہ رہے کہ ملک کی ترقی اور امنیت شہداء کے ایثار کا نتیجہ ہے۔ شہداء کی استقامت انقلاب اسلامی کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .