۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حجۃ الاسلام رئیسی + یہودی رہنما

حوزہ/ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر صیہونی مخالف یہودی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر صیہونی مخالف یہودی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ایرانی صدر نے بدھ کے روز صیہونیت کی مخالفت کرنے والے مذہبی گروپ نیتوری کارتا کے ربیوں سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی نے کہا: صہیونی یہودیت کی شبیہ کو داغدار کرنے کا کام کر رہے ہیں، تاہم، ہم سمجھتے ہیں کہ صیہونیت اور یہودیت میں فرق ہے۔

انہوں نے کہا: ہمیں یہودیت اور اس کی مذہبی کتاب تورات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ایران میں یہودی اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے میں آزاد ہیں، جی ہاں، ہمیں صیہونیت سے مشکل ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مذہب سے بالاتر ہوکر لوگوں پر ظلم و جبر کی مخالفت کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کو مسلمان نہیں مانتے، کوئی بھی مسلمان داعش کے مظالم کی حمایت نہیں کرے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .