۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
شیخ نیاز محمد کریمی نجفی

حوزہ/ امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو نے شیخ نیاز محمد کریمی نجفی کے انتقال پر ان کے بھائی آیت اللہ غلام عباس رئیسی کی خدمت میں تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ مرکزی جامع مسجد سکردو علامہ شیخ حسن جعفری نے شیخ نیاز محمد کریمی نجفی کے انتقال پر ان کے بھائی آیت اللہ غلام عباس رئیسی کی خدمت میں تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الرحمٰن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

استاد العلماء آیت اللہ شیخ غلام عباس رئیسی کے بڑے بھائی، جامعہ محمدیہ کھرمنگ کے سابق پرنسپل علامہ شیخ محمد نیاز کریمی قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے ہیں۔

اس عالم بزرگوار کے سانحۂ ارتحال پر آیت اللہ غلام عباس رئیسی حفظہ اللہ کی خدمت میں اور تمام سوگواران بالخصوص ان کے فرزند ڈاکٹر شجاعت علی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔ دعاگو ہیں کہ اللہ عزوجل بحق چہاردہ معصومین علیہم السّلام حضرت حجۃالاسلام والمسلمین شیخ نیاز علی کریمی (مرحوم ) کے درجات کو بلند سے بلند فرمائے اور تمام سوگواروں کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔ آمین ثم آمین

شریک غم: شیخ محمد حسن جعفری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .