۲۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 10, 2024
مجلسِ چہلم اور تجلیل عالم

حوزہ/ بلتستان کے بزرگ عالم دین، خطیب توانا، مدرس اور مبلغ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد نیاز کریمی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے چہلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اجتماع ”مجلسِ چہلم اور تجلیل عالم“ کے عنوان سے حسینیہ بلتستانیہ قم المقدسہ میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان کے بزرگ عالم دین، خطیب توانا، مدرس اور مبلغ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد نیاز کریمی رحمۃ اللّٰہ علیہ کے چہلم کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اجتماع ”مجلسِ چہلم اور تجلیل عالم“ کے عنوان سے حسینیہ بلتستانیہ قم المقدسہ میں منعقد ہوا، جس میں حوزہ علمیہ قم کے علماء اور طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مرحوم شیخ محمد نیاز کریمی (رح) کی علمی، سماجی اور تبلیغی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، مولانا شیخ محمد یوسف عابدی

واضح رہے کہ، حال ہی میں بلتستان میں رحلت پانے والے بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین شیخ نیاز کریمی رحمۃ اللّٰہ علیہ، ایک ممتاز عالم ہونے کے ساتھ ساتھ مبلغ، خطیب اور مدرس بھی تھے اور آپ بلتستان بھر کے مختلف علاقوں میں موجود دینی مدارس میں استاد کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں جبکہ آپ ایک عظیم دینی درسگاہ کے بانی بھی تھے۔

مرحوم شیخ محمد نیاز کریمی (رح) کی علمی، سماجی اور تبلیغی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، مولانا شیخ محمد یوسف عابدی

مجلسِ چہلم اور تجلیل عالم کے عنوان سے منعقدہ اجتماع سے استاد حوزہ علمیہ قم حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد یوسف عابدی نے خطاب کیا۔

یاد رہے کہ یہ تقریب مرحوم و مغفور شیخ نیاز کریمی کے لواحقین ڈاکٹر شجاعت کریمی اور شیخ محمد اسحاق حمودی کی جانب سے منعقد ہوئی تھی۔

مرحوم شیخ محمد نیاز کریمی (رح) کی علمی، سماجی اور تبلیغی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، مولانا شیخ محمد یوسف عابدی

حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد یوسف عابدی نے علم اور عالم کی اہمیت اور فضیلت بیان کرتے ہوئے مرحوم و مغفور شیخ محمد نیاز کریمی کی دینی، سماجی اور تبلیغی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے شیخ نیاز کریمی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی تبلیغی خدمات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم و مغفور شیخ نیاز کریمی ایک متدین نجفی عالم دین تھے اور آپ نے درس و تدریس کے ساتھ ساتھ بلتستان بھر کے مختلف علاقوں میں جا کر دین اسلام کی تبلیغ کی اور ان علاقوں میں ضلع کھرمنگ، شگر، گلتری اور روندو شامل ہے۔

استاد حوزہ علمیہ قم حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد یوسف عابدی نے مزید کہا کہ مرحوم و مغفور شیخ محمد نیاز کریمی کی علم اور عالم دوستی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آپ نے اپنے تمام بچوں کو دینی علوم کے حصول کیلئے حوزه ہائے علمیه میں بھیجا۔

انہوں نے حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد نیاز کریمی کی علمی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ مرحوم شیخ صاحب کے دسیوں شاگرد اس وقت حوزه علمیه نجف اور قم میں زیر تعلیم ہیں اور یہ یقیناً ان کی بخشش کا ذریعہ ہے۔

آخر میں انہوں نے مرحوم و مغفور کے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا بھی کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .