۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
آقا یوسف عابدی

حوزہ/ حوزه علمیه امام خمینی (رح) کراچی کے پرنسپل اور پاکستان میں دفتر رہبرِ انقلاب کے قائم مقام علامہ غلام عباس رئیسی کی ہمشیرہ کے چہلم کی مناسبت سے ایک مجلس عزاء قم المقدسہ میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن، مجمع طلاب سکردو، مجمع طلاب گمبہ اور آل عباء حوطو کے اراکین سمیت دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیه امام خمینی (رح) کراچی کے پرنسپل اور پاکستان میں دفتر رہبرِ انقلاب کے قائم مقام علامہ غلام عباس رئیسی کی ہمشیرہ کے چہلم کی مناسبت سے ایک مجلس عزاء قم المقدسہ میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں جواد الائمہ اسلامک فاؤنڈیشن، مجمع طلاب سکردو، مجمع طلاب گمبہ اور آل عباء حوطو کے اراکین سمیت دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔

دعاؤں کی قبولیت کیلئے صلوات کا ذکر بے نظیر ہے: علامہ یوسف عابدی

حجت الاسلام والمسلمین استادِ حوزہ علامہ یوسف عابدی نے مجلسِ عزاء سے خطاب میں، احادیث کی روشنی میں مرحومین کو یاد کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے پیغمبرِ اِسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی مرحومین کو یاد کرنے کی سیرت بیان کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ہر شب جمعہ مرحومین کو یاد فرماتے تھے اور قبرستان بقیع جایا کرتے تھے۔

حجت الاسلام والمسلمین شیخ یوسف عابدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ جو مرحومین کو یاد کرتا ہے اس کےلئے جنت میں خاص مقام ہے، کہا کہ دعاؤں کی قبولیت کیلئے صلوات کے ذکر کی بے انتہا فضیلت ہے، دینی بزرگوں کے مطابق، اگر کسی کی دعا مستجاب نہ ہو رہی ہو تو اسے کثرت سے محمد و آل محمد علیہم السّلام پر درود بھیجنا چاہئیے۔

دعاؤں کی قبولیت کیلئے صلوات کا ذکر بے نظیر ہے: علامہ یوسف عابدی

انہوں نے جمعرات جمعہ کے روز قبرستان میں مرحومین کی قبر پر جانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہراء سلام اللہ علیہا بھی جمعہ کے روز قبرستان تشریف لے جاتی تھیں اور سید الشہداء حضرت حمزہ سلام اللہ علیہ کی قبر پر دعا فرماتی تھیں۔

آخر میں، انہوں نے بہن اور بھائی کے رشتے کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے حضرت امام حسین علیہ السّلام اور حضرت ثانی زہراء سلام اللہ علیہا کے مصائب بیان کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .