۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
مجمع طلاب سکردو

حوزہ/ مجمع طلاب سکردو قم میں میں ایک علمی نشست منعقد ہوئی، جس کی ابتداء میں سانحۂ ہیلی کاپٹر کے شہداء آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اور مجلسِ ترحیم ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع طلاب سکردو قم میں میں ایک علمی نشست منعقد ہوئی، جس کی ابتداء میں سانحۂ ہیلی کاپٹر کے شہداء آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کے درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اور مجلسِ ترحیم ہوئی۔

مجمع طلاب سکردو کے تحت شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم اور قرآن خوانی

نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا، جس کا شرف محترم قاری مولانا ندیم مطہری نے حاصل کیا، جبکہ معروف شاعر و منقبت خواں برادر ذیشان جوادی نے ترانۂ شہادت پیش کیا اور نظامت کے فرائض مجمع کے ترجمان محترم مولانا جناب حسن حسرت صاحب نے انجام دیئے۔

مجمع طلاب سکردو کے تحت شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم اور قرآن خوانی

نشست سے استقبالیہ خطاب کے کرتے ہوئے مجمع طلاب سکردو کے شعبۂ تحقیق کے سربراہ مولانا محمد بشیر دولتی نے کہا کہ تحقیقی و قلمی میدان میں نئے لکھنے والوں کی عملی مدد ہمارا نصب العین ہے، جس پر ہم عملی میدان میں سعی و کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افکار رہبری کی تبیین و تبلیغ پاکستان میں موجود انقلابی طبقے میں موجود اختلافات کو دور کرنے کا باعث بنے گی، لہٰذا ہمیں افکار رہبری کو زیادہ پڑھنے، لکھنے اور لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

مجمع طلاب سکردو کے تحت شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم اور قرآن خوانی

ڈاکٹر یعقوب بشوی نے افکار رہبری کی ضرورت و اہمیت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں افکار رہبری کو بیان کرنا اور لکھ کر لوگوں تک پہنچانا حدیث کے مطابق ولی امر مسلمین جہاں کی مدد کرنا ہے، لہٰذا تمام طلاب کو چاہیئے کہ اس بین الاقوامی کانگریس میں بھر پور شرکت کرکے اپنی شرعی و اخلاقی زمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں۔

آخر میں مقابلۂ کتاب خوانی رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی امام خامنہ ای کی معروف کتاب ”طرح کلی اندیشہء اسلامی در قران“ میں شرکت کرنے والے طلاب میں نقد انعام اور مقالہ نویسی کورسز میں شرکت کرنے والوں کو امام خامنہ ای بین الاقوامی کانگریس کی طرف سے سند دی گئی۔

مجمع طلاب سکردو کے تحت شہدائے خدمت کی یاد میں مجلسِ ترحیم اور قرآن خوانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .