۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجمع طلاب سکردو

حوزہ / مجمع طلاب سکردو شعبہ تحقیق و پژوہش کے زیر اہتمام مقابلہ مقالہ نویسی کا اہتمام کیا گیا۔ اس مقابلے میں پورے بلتستان سے  کئی خوش نصیب قلم کاروں نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع طلاب سکردو شعبہ تحقیق و پژوہش کے زیر اہتمام مقابلہ مقالہ نویسی کا اہتمام کیا گیا۔ اس مقابلے میں پورے بلتستان سے کئی خوش نصیب قلم کاروں نے شرکت کی۔ مقالوں کی سختی سے جانچ پڑتال کے لئے تحقیقی اور قلمی ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی گئ تھی۔ جس میں حجت الاسلام قبلہ شیخ محسن عباس مقپون، حجت الاسلام قبلہ شیخ احسان علی دانش، حجت الاسلام قبلہ شیخ محمد علی شریفی اور مسئول شعبہ تحقیق پژوہش محمد بشیر دولتی شامل تھے۔

کمیٹی کے ممبران نے اپنے قیمتی اوقات میں سے وقت نکال کر انتہائی دقت اور مقالہ نویسی کے قواعد و ضوابط کے مطابق سختی سے جانچ پڑتال کی ۔

اس مقابلے میں جناب شیخ عارف بلتستانی نے پہلی پوزیشن جبکہ قبلہ شیخ صادق جعفری نے دوسری اور جناب شیخ احمد حسین جوہری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آخر میں شرکت کرنے والے تمام قلم کاروں اور پوزیشن ہولڈرز حضرات کو استاد حوزہ حجۃ الاسلام و المسلمین رئیسی اور دیگر علماۓ کرام کے ہاتھوں سے نقد انعامات اور امتیازی سند اور دیگر نفیس انعامات سے نوازا گیا۔

منتظمین نے اس بہترین علمی مقالہ نویسی میں شرکت کرنے والے تمام علماۓ کرام، جانچ پڑتال کمیٹی کے ممبران اور تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ دعا کرتے ہیں کہ آئندہ بھی یونہی قلمی جہاد کے ذریعے مکتب محمد و آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حفاظت کرتے رہنے کی توفیق عطافرماۓ۔ آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .