۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
1

حوزہ/ صدر ایران اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں رہبر انقلاب نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سنیچر کی صبح حسینیۂ امام خمینیؒ میں صدر مملکت ایران اور ان کے معزز ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک مجلس عزا کا انعقاد ہوا جس میں رہبر انقلاب کے علاوہ ملکی حکام، غیر ملکی نمائندوں اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس مجلس ترحیم میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد، شہداء کے اہل خانہ، افواج کے سربراہان، قومی و عسکری حکام، غیر ملکی مہمانوں بالخصوص عراق کے صدر اور اس ملک کے متعدد دیگر حکام کے ساتھ ساتھ ایران میں موجود مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی،اس موقع پر بین الاقوامی قاریوں نے قرآن مجید کی تلاوت اور ذکرین نےفضائل و مصائب آل محمد علیہم السلام بیان کئے۔

مجلس عزا سے حجت الاسلام رفیعی نے خطاب کیا اور عوام کی خدمت، اخلاص اور توسل کو شہدائے خدمت بالخصوص حجت الاسلام و المسلمین رئيسی کی تین نمایاں خصوصیات بتایا اور کہا کہ اللہ کے وعدے کے مطابق جو لوگ نیک عمل اور عوام کی خدمت کو خلوص اور صداقت سے انجام دیتے ہیں، خداوند عالم ان کی محبت لوگوں کے دل میں ڈال دیتا ہے اور اس بات کا مشاہدہ سبھی نے ان شہیدوں کے پرشکوہ جلوس جنازہ میں واضح طور پر کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .